Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

وصفِ مُسلم ۔ دوم ۔انصاف اورگواہی

اس سے قبل میں سلوک یا برتاؤ کے متعلق اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کے احکام کی ایک جھلک پیش کر چکا ہوں ۔ آجکل دنیا مین انصاف کا بہت شور و غوغا ہے لیکن عملی صورت یہ ہے کہ انصاف کے بڑے علمبرداروں نے صرف اپنے فوائد کو انصاف کا نام دے رکھا ہے اور اُن کی گواہی بھی صرف اپنے ہی حق میں ہوتی ہے ۔ اپنے اپ کو مُسلمان کہنے والوں کی اکثریت کا یہ حال ہے کہ وہ غیر مُسلموں کے اُونچے محل دیکھ کر اپنے دین سے بیگانہ ہو چکے ہیں اور اُس کوّے کی طرح جس نے اپنی دُم میں مور کا ایک پنکھ لگا کر سمجھا کہ مور بن گیا ہوں اور موروں سے خُوب پِٹا آج مسلمان بھی پِٹ رہے ہیں

بپیشِ خدمت ہے انصاف کے سلسلہ میں احکامِ الٰہی کی ایک جھلک جس کی مثال آج کے کسی اور عقیدہ میں نہیں ملتی ۔ ہمیں چاہیئے کہ اپنی ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کر کے حق و انصاف کو اپنائیں جو کہ مسلمان کی پہچان ہے ۔

سورت 2 البقرہ آیت 42 ۔ باطل کا رنگ چڑھا کر حق کو مشتبہ نہ بناؤ اور نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپانے کی کوشش کرو ۔

سورت 4 النّسآء آیت 58 ۔ اللہ تمہیں حُکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو ۔ اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو ۔ اللہ تم کو نہائت عمدہ نصیحت کرتا ہے اور یقیناً اللہ سب کچھ دیکھتا اور سنتا ہے ۔

سورت 4 النّسآء آیت 135 ۔ اے لوگو جو ایمان لاۓ ہو ۔ انصاف کے علمبردار اور خدا واسطے کے گواہ بنو اگرچہ تمہارے انصاف اور تمہاری گواہی کی زد خود تمہاری اپنی ذات پر یا تمہارے والدین اور رشتہ داروں پر ہی کیوں نہ پڑتی ہو ۔ فریق معاملہ خواہ مالدار ہو یا غریب ۔ اللہ تم سے زیادہ ان کا خیرخواہ ہے ۔ لہٰذا اپنی خواہش نفس کی پیروی میں عدل سے باز نہ رہو ۔ اور اگر تم نے لگی لِپٹی بات کہی یا سچائی سے پہلو بچایا تو جان رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے ۔

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو