نصر ملک صاحب کے والد وفات پا گئے
ڈنمارک میں مقیم معروف صحافی، براڈکاسٹر،محقق اور القمر آن لائن کے بیورو چیف برائےسکینڈے نیویا محترم نصر ملک کے والد محترم پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں وفات پا گئے ہیں۔ پرودگار موت و حیات انکو جوار سید الشہدا میں جگہ عنایت کرے اور اپنی مغفرت خاص کی رحمت کا نزول کرے۔ پروردگار برادرم نصر ملک،اسد ملک اور ظفر ملک کے علاوہ انکے اہل خاندان کے تمام دیگر افراد کو صبر کاملہ عطا کرے۔ادارہ القمر آن لائن کے تمام ارکان اور قارئین جناب نصر ملک سے انکے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے۔ ادارہ القمر آن لائن اپنے تمام قارئین سے درخواست کرتا ہے کہ وہ جناب نصر ملک کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے ایک سورہ فاتحہ تلاوت فرمائیں۔
آپکے غم میں شریک
صفدر ھمدانی۔۔چیف ایڈیٹر
ہارون عباس۔۔گروپ ایڈیٹر
نگہت نسیم۔۔ایڈیٹر
آصف جیلانی۔۔پولیٹیکل ایڈیٹر اور دیگر احباب






























