Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

ایک دھکہ اور ۔۔۔

ڈس لے جو تمہیں روز کیا وہ سانپ نہیں ہے
موذی کو سزا عد ل ہے وہ پاپ نہیں ہے
یہ مصلحت بینی ہے کہیں اہلِ سیاست ؟
گردن ذرا موٹی ہے بنا ناپ نہیں ہے

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

7 تبصرے »

  1. افتخار اجمل بھوپال PAKISTAN نے لکھا؛

    August 20, 2008 at 4:33 pm

    آخری مصرع سمجھ میں نہیں آیا ۔ از راہِ کرم اس کی تشریح کر دیجئے

  2. شمس جیلانی UNITED STATES نے لکھا؛

    August 20, 2008 at 5:38 pm

    جناب افتخار اجمل صاحب اسلام و علیکم ۔ اس میں دلچسپی لینے کا شکریہ۔ اس مصرع کے پیچھے ایک مشہور ہندی کہانی ہے اندھیر نگری چوپٹ راج ؟ جس میں لیم ایکسکیوز یہ تھا کہ اصل ملزم کو سزا یوں نہیں دی جاسکتی کہ پھانسی کا پھندا اس کی گردن میں فٹ نہیں آرہا ہے۔ لہذا راجا نے فیصلہ کیا کہ جس کے گلے میں فٹ آجا ئے اسکو دیدو۔ انجام اسکا یہ ہوا کہ کہ راجہ بخوشی وہ پھندا اپنے گلے میں ڈال لیا۔ اور سرگ باشی ہوگیا۔یہ کہانی تو بہت مشہور ہے شمس جیلانی

  3. چوہدری عمران BELGIUM نے لکھا؛

    August 21, 2008 at 5:14 am

    سلامت رہیں جیلانی صاحب، لیکن جہاں اندھیر نگری چوپٹ راجہ والا نظام ہو وہاں ایسے ھی ہوتا ہے اور بھوپال صآحب نے ہی قرآن کی آیت کا حوالہ دیتےہُوئے کہا تھا کہ جیسی قوم ہو ویسا خُکمران مسلط ہو جاتا ہے۔ تو اگر اب قوم نے ہوش کے ناخن لے لیئے ہیں جو کہ میں اب بھی نہیں مانتا تو پھر اُس مرے ہوئے ہاتھی پر پاؤں رکھ کر فوٹو نہ ہی کھنچوائی جائے۔

  4. شمس جیلانی UNITED STATES نے لکھا؛

    August 22, 2008 at 3:37 am

    چودھری صاحب آپ کی بات بھی صحیح ہے۔ شمس جیلانی

  5. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    August 23, 2008 at 3:41 am

    شمس بھائی یوں تو آپ کا کہا ھوا ھر مصرعہ ایک کہانی ھی ھوتا ھے لیکن بنا ناپ کی گردن نے تو کمال یہ کیا کہ سب کو وضاحت کے بعد تسلی ھوئی کہ گردن کم از کم اُس کی نہیں ھے ۔ شمس بھائی کیا آپ ابھی تک نیو یارک میں ھیں ۔

  6. شمس جیلانی UNITED STATES نے لکھا؛

    August 23, 2008 at 5:55 pm

    جی بہن نگہت ابھی نیو یارک میں ہوں۔ آج رات میرے اعزاز میں مشا عرہ ہے ۔مامون ایمن صاحب کی صدارت میں۔ کل رات کو یہاں سے روانہ ہو کر انشا اللہ پیر کو رات کے دوبجے وہاں پہونچو نگا۔ پھر وہاں سے انشا اللہ آپ سے رابطہ کرونگا بھائی صفدر صاحب کو میرا سلام کہیئے گا۔ آپکا بھائی شمس

  7. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    August 24, 2008 at 8:49 am

    شمس بھائی اٍس مشاعرے کی رپورٹ بمعہ تصویروں کے ملنی چاھیئے ۔ انشاللہ آپ سے کینیڈا پہنچتے ھی بات ھوتی ھے ۔ بابا آپ کو بھی سلام کہہ رھے ھیں ۔ وہ اٍس وقت ملبورن میں ھیں ۔ انشاللہ آج رات کو واپس سڈنی پہنچ رھے ھیں ۔اور چھبیس اگست کو لندن واپسی کے لیئے روانہ ھو رھے ھیں ۔

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو