جیسا بادشاہ بادشاہوں سے کرتے ہیں۔۔
یہ تو سب جانتے ہیں کہ یہ جُملہ کِس نے کِس سے کہا تھالیکن اُس عمل کی ضرورت اب آن پڑی ہے۔ یہ اگر ہماری تاریخ کا حِصہ نہیں رہا کہ کوئی آمر از خُد چلا جائے اور اب ہو گیا ہے تو موجودہ رجیم کو بھی چاہیئے کہ پیٹھہ میں خنجر نہ ہی مارا جائے۔ یہ تو کُھلا راز ہے کہ کوئی نہ کوئی ڈیل پسِ پُشت رہی ہے لیکن یہ بھی سب جانتےہیں کہ پی پی پی اپنی کِسی ڈیل پر قائم نہیں رہی۔ اور پھر احتساب وہ کرے جِس کا اپنا دامن صاف ہو۔ چور کسی دوسرے چور کو سزا دینے کا اھل ہی نہیں ہو سکتا اور جہاںسب لُٹیرے اور قاتل جمع ہوں اُس جنگل میں ایک اور حیوان کا اضافہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا، لیکن یہ معافی کی رسم کا اِجراء ضرورکر دیتا ہے اور بہادری سزا دینا نہیں طاقت رکھتے ہوئے معاف کر دینے میں ہے۔































نگہت نسیم
نے لکھا؛
August 23, 2008 at 3:52 am
عمران صاحب بہت عمدہ بات کہی آپ نے کہ “ جہاںسب لُٹیرے اور قاتل جمع ہوں اُس جنگل میں ایک اور حیوان کا اضافہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا، لیکن یہ معافی کی رسم کا اِجراء ضرورکر دیتا ہے اور بہادری سزا دینا نہیں طاقت رکھتے ہوئے معاف کر دینے میں ہے “ لیکن کبھی کبھی ظلم کے سلسلوں کو روکنے کے لیئے سزاؤں کا رواج بھی ڈالنا چاھیئے ۔ جیسے جسم کو بچانے کے لیئے ناسور زدہ حصے کو شفا کے لیئے کاٹ دیا جاتا ھے ۔معاشرے کی اخلاقی شفا کے لے لیئے کسی کےلیئے بھی سزا کے عمل کو رکنا نہیں چاھیئے ۔
عمران چوہدری
نے لکھا؛
August 23, 2008 at 4:51 am
کُفر ٹوٹا خُداخُدا کرکے۔ شُکر ہے ساتویں براعظم کے لوگوں کو بھی آواز پہنچ گئی اور مصروفیات سے وقت نکلا، خیر نگہت صاحبہ سزا کا عمل ہی قانون کی عملداری اور بالادستی کاضامن ہوتا ہے، لیکن سزا دے کون، کیاآپ قاتل کے مُنصف ہونے کی قایل ہیں، خُلفاءراشدین کے دور کاوہ مشہور واقعہ سب کو یاد ہوگا کہ جب ایک محترم شخصیت کے بیٹے کو کوڑوں کی سزا سُنائی تو انہوں نے یہی کہا کہ مُجھے سزا وہ دے جس نے خُود کبھی گناہ نہ کیا ہو۔
نگہت نسیم
نے لکھا؛
August 24, 2008 at 8:45 am
عمران مجھے ایک شعر یاد آ یا جو میرے بہت ھی عزیز بھائی بخاری کا ھے جو اس وقت میر پور خاص کے ریڈیو اسٹیشن ڈایریکٹر بھی ھیں ۔ بلا کا شعر کہتے ھیں ۔ مجھے مقتول اور قاتل سے یاد آیا یہ شعر ۔۔۔ کہتے ھیں
نئی پوشاک بدلنے میں قاتل ھے مصروف
مقتول کے گھر تعزیت کے لیئے جانا ھے
انڈیا کے مشہور شاعر موج رام پوری کہتے ھیں
جنگ میں قتل سپاہی ھونگے
اور مشہور ظلی الہی ھونگے
کیا کر یں آپ نے جو کہا وہ بھی درست ھے اور جو سب کہہ رھے ھیں وہ بھی ٹھیک لگتا ھے ۔