Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

سائینس تخلیق ہے تحقیق نہیں

جناب سعید اختر کا کام نظر سے گُذرا دِلکش لکھتے ہیں، لیکن محترم یہ بات غلط ہے کہ آپ سایئنس اور چرچ کی دُشمنی کو اسلام اور سائینس پر فِٹ کر دیں۔ جدید سائینسی علوم کا منبہ ایک ایسی شخصیت تھی جو اسلام کی بُلند ترین شخصیت تھی۔ اور نہ ھی وہ رقص کرتی تھی اور نہ ہی موسیقی سے کوئی شغف تھا۔ اور ہمارا سائینس دان جِتنا بھی ترقی کر جائے اشیاء کے عناصر تک پہنچ سکتا ہے، بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے، خلاء میں شٹل بھیج سکتا ہے اور کمیونیکیشن کی سیٹلائٹ سے مُستفید ہو سکتا ہے یا کِسی سیارے کی تصویریں کھینچ کر لوگوں کے سامنے ڈینگیں مار سکتاہے، جبکہ یہ سب چیزیں موجود ہیں اور کِسی کی بنائی ہوئی ہیں۔ خُود رو نہیں۔ اور وہی کایئنات اور کاینات میں موجود ہر علم کا خالق ہے۔ صحت مند معاشرہ یہ تو قبول کرتا ہے کہ ہر گھر میں سائینس پڑھنے والے لوگ ہوں اور جدید علوم سے مرصع اولاد ہو لیکن یہ کبھی قبول نہیں کیا جائے گا کہ ہر گھر میں رقص ہو رہا ہو ہر گلی میں مُجرہ۔ کوئی بھی اپنی بہو بیٹی کو سرِعام نچانے کا قائل نہیں۔ ڈرایئنگ بہت سارے جدید علوم کی بنیاد ہے۔ میں خود مشین ڈیزایننگ کرتا رہا ہوں اور ڈراینگ کی تمام اقسام اور اُسکے فواید کو جانتا ہوں۔ پھر این۔ سی۔ اے میں فائین آرٹ جسکو اردو میں فنونِ لطیفہ کہتے کا سٹودنٹ رہا ہوں۔ ان تمام علوم سے اور انکے مثبت اور منفی اثرات کے ساتھ زندگی کر رہا ہوں۔
معاشرہ سازی اصل کام ہونا چاہیئے اور جو علم صحت مند سوسائیٹی پیدا کارتا ہے اُسکی تایئد کرنی چاہیئے جبکہ علوم کے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں اُن سے معاشرے کو بچانا بھی ہمارا ہی کام ہے۔
بُلھے شاہ اپنے رقص کی وجہ سے مشہور نہی ہوئے تھے بلکہ اپنی اُس شاعرے کی وجہ سے جِس میں انہوں نے معاشرہ سازی کی طرف لوگوں کی توجہ دلائی، طویل گفتگو کی جا سکتی ہے لیکن امید ہے کہ اپنا تقطہ نظر واضح کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو