Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

میں سابقہ تحریریں October, 2008

ایڈز زدہ بھارتی فوج کے بدترین حالات کار

بھارت سماجی اور اخلاقی اعتبار سے ایک غلیظ معاشرہ ہے جہاں ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی مسلح افواج بھی اس موذی مرض سے پاک نہیں ہیں۔ اس سال ایڈز کے 267 کیسز کی تشخیص کی گئی ہے۔ اس مرض کی وجہ سے بھارتی مسلح افواج کے ملازمین کی ازدواجی زندگیاں تباہ ہوچکی ہیں کیونکہ ان کی بیویاں ان کے ساتھ رہنے سے انکار کردیتی ہیں۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

اسامہ بن امریکہ سے بش بن ڈالرتک

امریکن ڈیموکریٹک  پارٹی کے صدارتی امیدوار مسٹر بارک اوبامہ نے اپنے سیاسی حریف امیدوار مسٹر جان مکین کو امریکہ کیلئے خطرہ قرار دیکر امریکن عوام کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ اس لئے کہ مسٹر جارج بش بھی امریکہ کیلئے زبردست خطرہ ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں بش بن ڈالر بننے کے لئے اسامہ بن امریکہ کو پیدا کیا ۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

کشمیر:تجارتی راستوں کی بحالی اور کشمیریوں کی جدو جہد

61سال 11ماہ26دن بعد کشمیریوں کے مابین 21اکتوبر 2008کو تجارت کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوا۔تجارت کایہ عمل پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے مابین حالیہ جامع مذاکرات اور اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستانی صدر آصف علی زرداری اوربھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے مابین ملاقات کے بعد شروع ہوا۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

فلسطین کی ازادی کا راستہ

واصف علی واصف کا جملہ ہے کہ پہاڑ کی چوٹی تک جانے کے لئے کئی راستے ہو سکتے ہیں مگر سفر کرنے والے کے لئے ایک ہی راستہ ہوتا ہے۔امریکہ پچھلے نصف صدی سے مسئلہ فلسطین کو اسرائیلی خواہشات کے تناظر میں حل کرنے کے لئے ہلکان ہے۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

پاکستان پر امریکہ کے سیاسی فضائی حملے۔؟

امریکہ کے صدارتی انتخاب کیلئے ووٹینگ پڑنے کا فاصلہ جوں جوں قریب ہوتا جارہا ہے۔ امریکن ری پبلیکن پارٹی نے حملہ کیلئے پاکستان کے قبائیلی علاقوں اور افغانستان کے پہاڑی علاقوں کو اپنے حملہ کا سیاسی محور  بنایا ہوا ہے۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

.صہیونیت کے چمتکار

آسکر وائڈ نے کہا تھا کہ بد بختی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے لیکن اپنی کوتاہیوں اور غلط کاریوں کا خمیازہ زندگی تلخ کردیتا ہے۔ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ دنیا بھر کے تمام بڑے مذاہب ہندو ازم عیسائیت اور یہودیت نے نے اسلام کے خلاف گٹھ جوڑ کررکھا ہے۔ان میں سے عیسائی یہودی اتحاد اس وقت مسلمانوں کے خلاف سب سے زیادہ سرگرم ہے۔اس گٹھ جوڑ کے داعی مسلم امہ کو اپنا غلام اور مسلم خطوں میں پائے جانیوالیء قدرتی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے کے سرگرم عمل ہیں۔

عیسائی یہودی گٹھ جوڑ کا تاریخی جائزہ لیا جائے تو یہ نقطہ سامنے اتا ہے کہ دونوں کے خلاف پائی جانیوالی رشتے داری قدیمی نہیں۔ عیسائی صلیبی جنگوں تک مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف تھے۔نزول اسلام کے وقت عیسائیوں سے زیادہ یہودی مسلمانوں کویذا رسانی پہنچانے کیلئے مضطرب رہتے تھے۔اور تب بھی دونوں کے درمیان اختلاف کی وسیع خلیج حائل تھی ۔بیسویں صدی میں یہودیوں کی جس نسل کشی کا الزام ہولوکاسٹ کے لبادے میں مسلمانوں پر عائد کیا جاتا ہے سچ تو یہ ہے کہ ہولوکاسٹ نام کے ڈرامے کی ہدایت کاری سے لیکر فنکاری تک کا اعزاز یورپینز کا کارنامہ ہے۔آج عالم یہودیت اور عالم عیسائیت کے روابط مظبوط بنیادوں پر قائم و دائم ہیں جنکا یک نکاتی ایجنڈا مسلم دشمنی پر استوار ہے۔اور اگر یہودیوں و عیسائیوں کے روابط پر غور وخوض کیا جائے تو یہ گٹھ جوڑ پوری بنی نوع انسانی اور عالم اسلام کے خلاف نپے تلے اور ڈھکے چھپے انداز میں مصروف عمل ہے۔

صہیونیت کے جادوگروں نے دنیا بھر کے مالیاتی نظام کو اپنے شکنجے میں جکڑنے کے لئے سودی نظام کا معاشی  خاکہ متعارف کروایا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہودیوں نے ورلذبنک اور ائی ایم ایف نامی مالیاتی اداروں کے زریعے پوری دنیا اور تیسری دنیا کے پسماندہ ممالک کو قرضوں کی اڑ میں معاشی غلامی کا تاج پہنا دیا۔سودی نظام کے بانیوںنے نیا منصوبہ کچھ یوں مرتب کیا ہے کہ دنیا کا ہر انسان اپنی دنیاوی خواہشات کی کمزوریوں کے ہمراہ سودی نظام کے خونخوار جبڑوں میں اپنی گردن خود ہی پھنسائے۔اور پھر عمر بھر نکلنے نہ پائے۔

میڈیا اور اشتہارات کی رنگینیوں کا پتہ استعمال کیا جارہا ہے تاکہ انسان جنسی اور نفسانی طور پر درندہ بن جائے اور ہر قسم کی کڑی شرائط پر قرضہ لینے پر مجبور ہو۔صہیونی تھنک ٹینکس نے عالم اسلام کی واحد نظریاتی مملکت کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے لئے الیکڑانک ٹیکنالوجی موبائل فونز اور یورپی ثقافت و روشن خیالی کے نام پر عریانی و فحاشی کا بازار گرم کررکھا ہے۔ امریکی جریدےFOREIGN AFFAIRS کی رپورٹ کے مطابق یہودی منصوبہ سازوں نے  مذہب سے انسان بالخصوص مسلمانوں سے دوری کے لئے فحاشی و عریانی کو عام کرنے کے لئے فری میسن کے تحت دور جدید کی تحریکNEW AGE MOVEMENT  شروع کررکھی ہے جس کے تحت انسان کو روحانی طور پر کھوکھلا کردیا جائے۔

تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ جب مسلمان مذہب سے دور ہوجائے تو اسکے سینے سے جرات و بہادری کے اجزائے ترکیبی منٹوں میں دور ہوجاتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں چلنے والی این جی اوز نے پاکستان  میں ڈراموں فلموں اور میوزک کی اڑ میں بے حیائی کا غبار پھیلا رکھا ہے۔یورپ کے ساتھ ساتھ ہم دیگر ملکوں میں بھی اس نظام کو برق رفتاری سے پھیلتا ہوئے دیکھ سکتے ہیں جو لوگ یورپ میں رہائش پزیر ہیں وہ روزانہ انسان نما جانوروں کو بسوں ٹرینوں اور دفاتر میں بے قراری کا جھنڈا تھامے ہوئے دیکھتے ہیں۔ جو تنخواہ لیتے ہیں لیکن اسکا نصف سے زائد حصہ قسطوں کی صورت میں ادا کرکے زندگی کی اخری سانسوں تک یہ عمل دہراتے رہتے ہیں۔پاکستان میں یہ کاروبار عروج پر دکھائی دیتا ہے۔گاڑیوں سے لیکر گھریلو اشیا تک اور بنے بنائے مکانات سے لیکر دوسری ضروریات زندگی تک عام پاکساتانی کی رسائی کو اسان بنا دیا گیا ہے۔ سادہ لوح پاکستانیوں کو کچھ پتہ ہی نہیں کہ جس گناہ بے لذت سے وہ مستفید ہورہے ہیں  اسکا خمیازہ انکی انے والی بیس نسلیں تک بھگتیں گی۔ہمارے ہاں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے گورنمنٹ ملازمین کو یرغمال بنرکھا ہے جو تنخواہ والے دن منہ لٹکائے کف افسوس ملتے گھروں کو لوٹتے ہیں کیونکہ انکی تنخواہ کا ذیادہ حصہ کمپنیوں کے پروردہ لے اچک لیتے ہیں۔

پاکستان میں کریڈٹ کارڈز کو اسان شرائط پر متعارف کروایا جارہا ہے ۔کریڈٹ کارڈز دینے والے بنکوں کی نکیل یہودیوں نے تھام رکھی ہے۔نصرانی طاقتیں ہمیں ایک ایسے گھوڑے کا روپ دینا چاہتی ہیں جسے صرف اتنا چارہ ڈالا جاتا ہے کہ وہ اگلے روز تانگہ کھینچنے کے قابل ہو۔دنیا کو سودی نظام کے اندھیروں میں غرق کرنے کا کارنامہ دونوں یہود و نصاری کی رشتہ داری اور مساعی جلیلہ ہے۔لیکن چند گھناوئنے منصوبے تو ایسے ہیں جنکی مصوری صرف نصرانیوں کے سازشی زہن کی پیدوار ہے۔ان میں ایک گریٹر اسرائیل کا قیام ہے جس کے نقشے  یہودیوں کے دفاتر اور گھروں  کی زینت بنے ہوئے ہیں۔گریٹر اسرائیل میں لبنان شام مکمل طور پر جبکہ سعودی عرب اور عراق کے کچھ حصے شامل ہیں۔

یروشلم میں اب مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس  اور مسجد اقصی کو منہدم کرنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں۔یہودی یہاں ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لئے بے چین ہیں اور وہ بیت المقدس کو نیست و نابود کرنے کے لئے مناسب وقت کا انتظار کررہے ہیں جب کسی مسلمان ملک میں نہ تو اخلاقی و دینی جذبہ موجود ہو اور نہ ہی کسی کے پاس اتنی جنگی قوت ہو جو انکی راہ میں مزاحم ہو سکے۔مسجد اقصی حضرت سلیمان علیہ السلام نے حضرت عیسی کی پیدائش سے ایک ہزار سال قبل کی تھی۔یہودیوں نے اسکا نام فرسٹ ٹمپل رکھا بعد میں بابل (عراق) کے  بخت نصر نے اسے حضرت عیسی کے عہد سے چھ سو سال قبل شہید کردیا تھا اور پھر ڈیڈ ھ سو سال بعد یہودیوں نے اسے دوباہ تعمیر کرکے سیکنڈ ٹمپل کا نام دیا ۔بعد میں رومی جرنیل جنرل ٹائیٹس اس پر چڑھ دوڑا اور سن ستر عیسوی میں اسے زمین بوس کردیا اور یہ گنبد اج بھی زمین میں دفن ہے ۔اسرائیل کے قیام کو ساٹھ برس ہوچکے ہیں لیکن ابھی وہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی ہمت نہیں کرسکا۔  یہودی  ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے بعد وہاںحضرت داود علیہ اسلام کا تخت رکھنا چاہتے ہیں ۔یہ تخت پتھر نما ہے جس پر حضرت داود علیہ السلام کی تاجپوشی کی گئی تھی۔یہ تخت رومی جرنیل ٹائیٹس  تباہی مچانے کے بعد اپنے ساتھ ائرلینڈ لے گیا جہاں سے اسے سکاٹ لینڈ اور پھر انگلینڈ میں منتقل کردیا گیا۔تیرہویں صدی میں اس پتھر کو کاٹ کر اسے کرسی کی شکل میں تراشا گیا۔ اور یہی کرسی برطانوی پارلیمنٹ دارلعلوم کے ساتھ ملحقہ چرچ میں موجود ہے۔بادشاہوں اور ملکاوں کی رسم تاجپوشی اسی تخت پر کی جاتی ہے۔یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ اسلام دنیا میں ائیں گے جنہیں اسی تخت پر بٹھایا جائے گا۔نصرانیوں کا ماننا ہے کہ جب دنیا کی معیشت پر مکمل قبضہ بیت المقدس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیراور گریٹر اسرائیل کی احیا کے صہیونی مقاصد حاصل کر لئے جائیں گے تو پھر مسیحا کا نزول ہوگا جو انہیں ساری دنیا کی حکمرانی دلوائیں گے۔

یہودیوں کے نذدیک ابھی مشرق وسطی میں جنگ عظیم برپا ہونی ہے جسے وہ ARMAKEY DAWN  کا نام دیا گیا ہے۔اس جنگ کا فلسفہ تو احادیث میں ملتا ہے جس کے مطابق اس معرکہ میں مسلمانوں کا بڑا نقصان ہوگا  اور پھر حضرت مہدی علیہ السلام دنیا میں ائیں گے اور دین اسلام کا غلبہ ملے گا۔مغرب کی عیسائی برادری دوفرقوں میں بٹی ہوئی ہے۔یورپ کے عیسائی کیتھولک جبکہ برطانیہ اور امریکہ کے عیسائی پروٹسٹنٹ گروہوں میں تقسیم ہیں۔پروٹسٹنٹ فرقے یہودیوں کے کنٹرول میں ہیں۔یہودی فلسطین شام کے اس حصے کو رومن کیتھولک خطے میں بدلنے کے خواہاں ہیں جہاں حضرت عیسی علیہ اسلام  کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا وقت وہاں گزارا ۔یاد رہے کہ رومن کیتھولک اسلام دشمنی میں پروٹسٹنٹوں سے بھی ذیادہ انتہا پسند ہیں جو اسلام کو حرف غلط کی طرح مٹانا چاہتے ہیں۔یہودی نبوت کی بنی اسرائیل سے عربوں کی منتقلی پر اج بھی حسد کرتے ہیں۔دوسری جانب  اسلام یورپ ہو یا جرمنی امریکہ ہو یا فرانس میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔پہلی خلیج جنگ سے لیکر اج تک پندرہ ہزار امریکی فوجی اسلام قبول کرچکے ہیں لیکن مغربی زرائع ابلاغ پر یہودیوں کا تسلط ہے یوں وہ سچ کو جھوٹ کے پردوں میں چھپاتے ہیں۔ترکی یورپی یونین میں شامل ہونے کے لئے کئی تبدیلیوں کا سامنا کر چکا ہے ۔فرانس کے صدر نے بیانگ دہل کہا کہ یورپی یونین تو ایک کرسچن کلب ہے۔امریکی ریاست فلاڈلفیا سے شائع ہونے والے رسالےFLADALFIA TRIMPT  نے دوسال قبل اپنے صفحہ اول پر لکھا کہ (صلیبی جنگ تیار ہے)۔رسالے کے انرونی صفحات پر درج ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صلیبی جنگوں کا دور ختم ہوگیا ہے وہ نادان ہیں اخری صلیبی جنگ کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور یہ دنیا کی خونی ترین جنگ ہوگی۔

فلاڈلفیا ٹرمپٹ نے اپنی ایک اشاعت میں پوپ کو شیطان کا درجہ دیا تھا۔پروٹسٹنٹ عیسائی جو اج امریکہ اور برطانیہ میں اباد ہیں یہ وہی عسیائی ہیں جنہیں رومن کیتھولک کرسچنز نے یورپ میں پوپ کی حکومت کے  بعد مار مار کر بھگا دیا تھا کہ یا تو وہ کیتھولک فرقے کی پیروکاری پر امادہ ہوں یا پھر موت کا تحفہ قبول کرلیں۔اج یہی پروٹسٹنٹ امریکہ اور برطانیہ میں مقیم ہیں اور حکمران طبقوں سے تعلق رکھترے ہیں۔یورپی یونین پرانی طرز کی عظیم کیتھولک ریاست قائم کرنے کی ایک کڑی ہے۔صلیبی جنگوں پر سرسری نظر دوڑائی جائے تو  تاریخ کے چند عبرت ناک ابواب کھل کر سامنے اتے ہیں1095تا1291 یعنی چار سو سالوں تک لڑی جاتی رہیں۔اس وقت مرکزی اور مغربی یورپ کا ہیڈ کوارٹر روم تھا۔ جسکے تخت پر پوپ جلوہ افروز تھا اسی لئے یہ رومن کیتھولک کہلوائے جبکہ مشرقی یورپ بلقان اور روس پر مشتعمل تھا  جہاں بادشاہی حاکمیت شعلہ فروزاں تھی۔ یہ وہ دور تھا جب مغربی عیسائیت کا شیرازہ نہیں بکھرا تھا جبکہ مشرقی عیسائیت دو ٹیموں eastern church اور روسی ارتھو ڈکس میں تقسیم تھی۔اس دور میں سلجوقی مسلمان چھوٹی چھوٹی ریاستوں پر حکمرانی کا زائقہ چھک رہے تھے۔سلجوقی مسلمانوں نے یورپ تک رسائی کے لئے قسطنطنیہ پر حملے  کی ٹھانی۔قسطنطنیہ کے بادشاہ مائیکل ڈاکس میں مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کا ملکہ نہ تھا۔مائیکل نے یورپی حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ سلجوقیوں کے خلاف اس کی مدد کریں۔1095 میں پوپ اربن ثانی نے  اسکا بیڑہ اٹھایا اور فرانس کے شہر کلیر ماوئنٹ میں تمام یورپ بادشاہوں کے سامنے جذباتی تقریر کی اور ارض مقدس سے تمام مسلمانوں اور یہودیوں کو نکال باہر کرنے پر راضی کرلیا۔یوں پورے یورپ نے یک جان ہوکر مسلمانوں اور یہودیوں کا قتل عام کیا۔قسطنطنہ اور اناطولہ کو روند کر یہ لشکر مسلم ریاستوں کو کچلتا ہوا یروشلم تک جا پہنچا۔ اور انسانیت کا بیدردی سے خون بہایا کہ یروشلم کی گلیاں  سرخ پانی کے چشموں کا دل اندوھ منظر دکھا رہی تھیں اور جارح لشکر کے گھوڑوں  ٹانگیں تک ان خونی  لہروں کی جغیانی میں ڈوب گئی تھیں۔

بیت المقدس پر اٹھاسی سال عیسائیوں کا قبضہ رہا۔1187 میں صلاح الدین ایوبی طوفان بنکر نازل ہوا اور قبلہ اول مسلمانوں کے ہاتھ لگ گیا لیکن المیہ تو یہ ہے    1228  سے 1244  تک بیت المقدس عیسائیوں کی تحویل میں رہا اور پھر1291 میں یہ علاقہ دوبارہ مسلمانوں کے قدموں میں ڈھیر ہوگیا۔عیسائیوں نے جس قدر خون ریزی کی اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نایاب ہے۔مسلمانوں اور یہودیوں کا قتل  یورپ کی باہمی جنگیں تلوار کے زور پر عیسائی بنانا اور عیسائیوں کو  کیتھولک مذہب  اپنانے کی گھناوئنی تاریخ اج کے تہذیب یافتہ مغرب کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے۔THECONE BLOOD CROSS  نامی کتاب جو عیسائی تاریخ دان نے لکھی ہے وہ گورے قاتلوں کی بربریت کا حال سناتی ہے جبکہ مسلمانوں کی چودہ سو سالہ تاریخ کا ایسا ویسا کوئی پس منظر نہیں۔جنگ عظیم کے بعد جب یورپی فوجیں دمشق میں داخل ہوئیں تو جنرل ایلن خصوصی طور پر ایوبی کے مزار پر گیا اور قبر پر ٹھوکر مار کر ٹرٹراہٹ کی کہwe are again here ۔عیسائیوں نے یہودیوں کے لئے دیدہ دل فرش واہ کردئیے۔یہی عیسائی اج بھی یہودیوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں۔پینٹاگون جدید مشرق وسطی کے چارٹ تک بنا چکا ہے۔پہلی خلیجی جنگ سے لیکر ایران عراق وار تک کویت پر عراقی شب خون سے لیکر دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں تک تمام منصوبے عیسائیت اور صہیونیت کے اتحاد کے مظہر ہیں۔نئے صلیبی نقشے کے مطابق ترکی کا مشرقی علاقہ ہتھیایا جائے گا۔ترکی عراق اور اردن کے کرد علاقوں کو ملا کر کردستان بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔امریکہ ایران کے مقابلے میں ایک شیعہ مملکت کے احیا میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ وہ ایران کا خم ٹھونک کر مقابلہ کرے۔یہ شیعہ ریاست سعودی عرب عراق اور کویت کے علاقوں کو باہم کرکے بنائی جائے گی۔یروشلم اور واشنگٹن میں پاکستان کے حصے بخرے کرنے اور اسکے نیو برانڈ نقشوں پر بھی یہودی تھنک ٹینکس روانی سے کام کررہے ہیں۔امریکہ یہودیوں کی خوشنودی کے لئے مشرق وسطی کی جغرافیائی پوزیشن تبدیل کرنے  کی کوششوں میں غلطاں ہے۔سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ دنیا بھر کو اپنے مالیاتی و سودی نظام میں جکڑنے اور گریٹر اسرائیل  کے  نئے نقشے جاری کرنے والی یہودی لابی کے توڑ کے لئے مسلمان حکمران کیا لائحہ عمل تیار کرتے ہیں ؟ کیا مسلمان ممالک یہود و نصاری کے گٹھ جوڑ کو ناکام بنانے کے لئے اپنے فروعی تضادات کو طاق نسیان کی زینت بنا کر مسلم یونین کا جھنڈا بلند کرنے کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں۔؟ مسلمان جب تک فروعی گروہی اور فرقہ پرستی سے دور رہے پوری دنیا انکی جھولی میں تھی لیکن جونہی تفرقہ پرستی کا زہر انکے خون میں شامل ہوا تو وہ اغیار کے محکوم بن کر زلیل و رسوا ہوئے۔اس وقت اس امر کی  ضرورت ناگزیر ہے کہ تمام مسلم حکمران اسکر وائڈ کے جملے کے مطابق اپنی خامیوں اور کوتاہیوں سے سبق حاصل کریں کیونکہ انکی امریکن نوازی روشن خیالی اور بے حسی نے ڈیڈھ ارب مسلمانوں کی زندگیوں میں تلخی کا رس گھول دیا ہے۔

تبصرہ (1)

پارلیمان کی متفقہ قرارداد

پاکستان کی پارلیمان کے بند کمرہ تاریخی اجلاس کے آخر میں ایوان نے جو متفقہ قرار داد منظور کی ہے وہ بدلے ہوئے پاکستان کا ایک قوی اظہار ہے ۔ اس قرارداد سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ  انفرادی فیصلے گاہے قوموں کو تباہی سے دوچار کرنے کا بنیاد بن جاتے ہیں جن کے اثراتِ بد سے نکلنے کے لیے قوموں کو بالآخر اپنے اجتماعی شعود کو برؤئے کار لانا ہوتا ہے ۔
»۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

کیا مہاراشٹرا کو گجرات بنایا جائیگا؟

پچھلے کچھ عرصے سے مہاراشٹرا میں مسلسل فرقہ وارانہ فسادات کا سلسلہ جاری ہے جو کانگریس حکومت کیلئے شرم کی بات ہے۔ یہ فسادات ایک طے شدہ منصوبے سے کرائے جارہے ہیں جس میں صرف اور صرف مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

”را ”کی دہشت گردی

بھارت کے نائب وزیر امور داخلہ سری پرکاش جسوال نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زریں لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ ”دہشت گردوں کی بعض تنظیموں کے ہمسایہ ملک میں اڈے قائم ہیں جو بھارت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے لوگوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

زندگی کی بنیاد

گھر میں پیار محبت کا ماحول زندگی کی بنیاد ہے
کبھی اٹل خواہش کا بھی پورا نہ ہونا بڑی خوش قسمتی ہوتا ہے
بہترین تعلق وہ ہے جس میں باہمی محبت باہمی ضرورت سے زیادہ ہو
بصیرت بغیر عمل کے صرف ایک خواب ہے
اور عمل بغیر بصیرت کے فقط وقت گذارنا ہے
مگر بصیرت کے ساتھ عمل دنیا بدل کر رکھ دیتا ہے

تبصرہ جات (4)