Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

ایڈز زدہ بھارتی فوج کے بدترین حالات کار

بھارت سماجی اور اخلاقی اعتبار سے ایک غلیظ معاشرہ ہے جہاں ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی مسلح افواج بھی اس موذی مرض سے پاک نہیں ہیں۔ اس سال ایڈز کے 267 کیسز کی تشخیص کی گئی ہے۔ اس مرض کی وجہ سے بھارتی مسلح افواج کے ملازمین کی ازدواجی زندگیاں تباہ ہوچکی ہیں کیونکہ ان کی بیویاں ان کے ساتھ رہنے سے انکار کردیتی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوجی اپنے کردار کے حوالے سے بھی اچھی شہرت نہیں  رکھتے، حتیٰ کہ اقوام متحدہ میں اور دیگر بین الاقوامی ریاستوں میں تعیناتی کے دوران بھی ان کی بداخلاقی کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔
ماضی قریب میں ایک بھارتی لیفٹیننٹ کرنل اور دو میجر کو نارتھ کیوو(North Kivu) میں جنوبی افریقہ کی پولیس نے ایک عورت کے ریپ کے الزامات میں گرفتار کیا۔ اسی طرح بھارتی سپاہیوں کی سوڈان، ایتھوپیا اور لبنان میں بھی ریپ کاری کے واقعات سامنے آئے ہیں جہاں یہ امن قائم رکھنے کے مشن کا حصہ بن کر گئے تھے۔ یہ اس قسم کی گندی حرکتوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز نہیں رہ سکتے۔ بھارتی مسلح افواج کے گھٹیا کردار کا معاملہ بہت سنجیدہ صورت اختیار کرگیا ہے۔ اسے بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا میں بھی زیر بحث لایا گیا۔
ممبئی انسداد دہشت گردی عملہ (اے ٹی ایس) مالیگائوں اور سورت بم دھماکوں کے سلسلہ میں دو سابق فوجی افسران سے تفتیش کررہا ہے۔ ان میں ایک میجر جنرل ہے اور دوسرا فوجی جوان ہے دونوں پونے کے رہنے والے ہیں۔ اے ٹی ایس کے سربراہ ہیمنت کرکرے نے اس معاملہ میں کسی بھی طرح کی تصدیق کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا ہے کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی بتایا کہ انہیں آج ناسک کے ہالی ڈے کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔ مالیگائوں اور سورت کے شہر موڈاسا بم دھماکوں میں آر ڈی ایکس کا استعمال کیا گیا تھا اس لئے اے ٹی ایس شروع سے اس بات کی تفتیش کررہی تھی کہ ہندتوا وادی تنظیم ہندو جن جاگرن منچ کو بم بنانے کیلئے کس نے آر ڈی ایکس فراہم کیا اور بم بنانے کی تربیت کس نے دی؟۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے ان دو سابق افسران کو اے ٹی ایس نے پونے سے حراست میں لیا تھا اور ان سے گزشتہ کئی دنوں سے تفتیش کی جارہی تھی۔ سابق فوجی جنرل گرفتار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی شعلہ بیان تقریر سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ سادھوی نے اڑیسہ میں سوامی لکشمانند کے قتل پر تقریر کی تھی۔ اے ٹی ایس نے شعلہ بیان سادھوی کی مذہبی تقاریر کی کئی کیسٹس جمع کی ہیں۔ اے ٹی ایس نے 24اکتوبر کو ہندو جن جاگرن منچ کے تین اراکین کو بم دھماکوں کے سلسلہ میں گرفتار کیا تھا۔ سادھوی وشوہندو پریشد کی خواتین ونگ درگا واہنی کی رکن بھی ہیں۔ سادھوی پرگیہ پولیس کی کڑی نگرانی میں تھی اور ان کے موبائل فون بھی ٹیپ کئے جارہے تھے۔ اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ سادھوی نے اپنے گرفتار ساتھی کے ساتھ چار سو منٹ تک موبائل پر گفتگو کی تھی اور پولیس نے اس گفتگو سے بہت سے ثبوت اکٹھے کئے۔ انہیں اس سے بم دھماکہ کی مبینہ سازش کا بھی پتہ چلا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے شام لال ساہو کامرس گریجویٹ ہیں جن کی اپنی موبائل کی دکان ہے جبکہ دیگر ملزم شیو نارائن سلگہ بی ایس سی گریجویٹ ہیں۔ اے ٹی ایس کو شبہ ہے کہ ان دونوں نے مبینہ طور پر بم بنائے ہونگے۔ اے ٹی ایس کے مطابق مالیگائوں میں بم بنانے سے قبل ملزمان نے ایک سے زیادہ مرتبہ مالیگائوں کا دورہ بھی کیا تھا۔ اے ٹی ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔ اے ٹی ایس کی ٹیم مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں موجود ہے۔ اب تک جتنی گرفتاریاں ہوئی ہیں وہ سب اندور شہر کے رہنے والے ہیں۔ اس دوران سادھوی کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر کی سخت گیر ہندو تنظیموں نے اعتراض کرنا شروع کردیا ہے۔ وہ اسے سیاسی مفاد سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔
ریاست مہاراشٹر میں حزب اختلاف سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ہندو تنظیم کسی بھی طرح کے بم دھماکوں میں ملوث نہیں ہے جبکہ ایسے سیکڑوں معاملات ہیں جن میں مسلم شدت پسند ملوث ہیں۔ دوسری جانب اوما بھارتی نے بھی سادھوی کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرگیہ محض ایک سادھوی ہیں ان کا کسی بھی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بھارت اور نیپال کے سرحدی علاقے مہاراج گنج میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قیام کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے نیپال اور بھارت کے درمیان تجارتی راستے پر چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس علاقے میں چیک پوسٹ کے قیام سے کسانوں کی چار سو ایکڑ اراضی متاثر ہوگی۔ کسانوں کی زمین زبردستی سیکورٹی فورسز کو دینے کیخلاف کسان احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں چیک پوسٹ قائم نہ کی جائے کیونکہ یہ زمین ان کی ہے اور اس سے ان کے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ دوسری جانب حکومت کا موقف ہے کہ علاقے میں چیک پوسٹ کے قیام سے مقامی افراد کو نوکریاں ملیں گی اور علاقے میں خوش حالی آئے گی۔ بھارتی حکومت نے اس قسم کی ایک چیک پوسٹ یہاں کے ضلع رکشوال میں بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ اور بحریہ کو سرویلنس کے شعبے میں آلات کی کمی کا سامنا ہے۔ بھارتی وفاقی وزیر دفاع نے یہ اقرار کیا کہ حکومت بھارت مسلح افواج کو جدید آلات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور بھارتی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بھی اس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ریڈاروں کی کمی کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کی سرویلنس کی اہلیت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں پیش کی گئی جس میں بھارتی دفاعی نظام کو جدید بنانے کی کوششوں میں ناکامی پر سخت تنقید کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ خاص طور پر آبدوزیں بھی جدید سرویلنس کے آلات سے محروم ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ بھارتی ائیر فورس کو راڈار کی کمی کی وجہ سے فضائی نگرانی میں کئی طرح کی دشواریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے بھارتی بحریہ میں آبدوزوں کی کمی کی بات بھی تسلیم کرلی۔ بھارتی وزیر دفاع نے اس بات کو بھی مانا کہ ائیر فورس کو ”راڈار کے کوریج” کا جو مسئلہ درپیش ہے اس کی وجہ حکومت کی طرف سے فضائیہ کو ضروری سازو سامان کی فراہمی میں ناکام ہے تاہم انہوں نے یہ بھی اضافہ کیا کہ  کمی پوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔ دفاعی سروسز پر پیش کی گئی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راڈار کی قلت کی وجہ سے ملک کی فضائی نگرانی میں خامیاں رہ گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی نیوی کے پاس آبدوزوں کا جو سٹاک ہے وہ اب بے حد پرانا اور ناکارہ ہوچکا ہے۔

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو