Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

سورج سے عجیب دوستی ہے

سورج سے عجیب دوستی ہے
تن من میں دھوپ اُتر رہی ہے

یہ کس نے نقابِ رُخ اُٹھایا
پہلے سے زیادہ روشنی ہے

اک ہجر کے روگ ہی میں یہ عمر
روتے روتے گزر گئی ہے

جاگ اُٹھا وہاں وہاں پہ سبزہ
وہ دھوپ جہاں جہاں چلی ہے

رُسوائی کا غم بھلا کسے ہو
ہر شخص یہاں پر اجنبی ہے

اب کون مجھے بتائے آکر
اِس شہر سے وہ کہاں گئی ہے

آنسو مرے کہ رہے ہیں فرہاد
اِس دل کو تیری آگہی ہے

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

5 تبصرے »

  1. منظور قا ضی GERMANY نے لکھا؛

    January 2, 2009 at 3:30 am

    علی ذیشان فرہاد صاحب نے یہ غزل 30 نومبر کو لکھی مگر اب ( یکم جنوری ) تک کسی نے اس پر تبصرہ کرنے کی زحمت نہیں کی اسکی دو وجوہات ہوسکتی ہیں :
    1 ۔ پڑھنےوالے اردو فانٹ سے لکھنے قاصر ہیں
    2۔ پڑھنے والوں کی “ انا “ انکو کسی ابھرتے ہوے شاعر کی ہمت افزای کی اجازت نہیں دیتی ۔
    مجھ اس غزل کا ایک شعر بہت پسند آیا:
    رسوای کا غم بھلا کسے ہو
    ہر شخص یہاں پہ اجنبی ہے
    علی ذیشان فرہاد صاحب سے عرض ہے کہ اگر اس ویب سایٹ میں ہر شخص آپ کو اجنبی محسوس ہورہا ہے تو اردو کی دوسری ویب سایٹ میں بھی حصہ لیتے رہیے اور اپنا کلا م لکھکر داد تحسین حا صل کرتے رہیے ۔
    ویسے آپ کی مرضی

  2. رانی PAKISTAN نے لکھا؛

    February 28, 2009 at 7:39 pm

    علی ذیشان بہت خوب———–رانی

  3. علی زیشان نے لکھا؛

    March 12, 2009 at 4:12 pm

    یھ تحریر میں‌ نے دو بار پڑھی اچھا لکھا ھے-

  4. محمد فاروق، کینڈا نے لکھا؛

    March 29, 2009 at 8:46 am

    پھث خوب علی ذیشان

  5. سدرا UNITED ARAB EMIRATES نے لکھا؛

    April 6, 2009 at 10:48 am

    سلام۔ اصل میں‌غزل میں‌کوئی تازگی اور نیا پن نہیں ہے جسکی وجہ سے اس پعر تبصرہ کیا جائے۔ بحرحال اچھی ہے

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو