Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

القمر آن لائن پر لکھئے

لیجیئے القمر آن لائن نے بلاگ کی دنیا میں قدم رکھ لیا ہے اور اب اس کی کامیابی کا دراو مدار آپ قارئین پر ہے جو اب اس ویب سائٹ کے فقط قاری ہی نہیں رہے بلکہ اس کے لکھاریوں میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ آپ میں سے ہر کوئی بلاشبہ کسی بھی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے اور اس ضمن میں فقط ایک ہی شرط ہے کہ تہذیب اور اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے۔

انٹر نیٹ نے سائینس کی دنیا میں جو ایک عالمگیر انقلاب پیدا کیا ہے اس کا تازہ ترین اور جدید شاخسانہ یہ بلاگ کی دنیا ہے جس نے یوں تو جنم مغربی دنیا میں لیا ہے لیکن اب اسکی کوئی سرحد باقی نہیں رہی۔ بلاگنگ دراصل اظہار کا آسان ترین ذریعہ ہے جس میں لکھنے والا اپنے کسی بھی خیال، تجربے، احساس، خواہش یا پھر تجزیے یا مشورے کو آسان ترین تحریر کی صورت میں بلاگ بنا کر قاری کے لیئے پیش کر سکتا ہے اور اس طرح انتڑ نیٹ پر مختلف النوع قاری کسی ایک بلاگ لکھنے والے کے تجربے سے منتفیض بھی ہو سکتے ہیں اور مستفید بھی۔ سب سے اہم بات بلاگنگ کے زمرے میں یہ ہے کہ اسے لکھنے کے لیئے کی منفرد اسلوب کی یا پھر صاحب طرز انشا پردازی کی ضرورت نہیں بلکہ فقط اور فقط ایک ایسے لکھنے والے کی ضرورت ہے جو اول تو کسی بات کو محسوس کر سکے اور دوئم اس بات اور محسوسات کو آسان قہم زبان میں لکھ دے۔

بلاگ لکھنے کے زمرے میں ایک اور اہم بات یہ بھی ہے اس میں کسی موضوع کی قید نہیں ۔ ہاں اس بات کا خیال لازم ہے کہ بلاگ مختصر ترین ہو تا کہ یہ کالم، مضمون یا پھر تبصرے کی صورت اختیار نہ کر جائے۔

ہمارے مستقل بلاگ لکھنے والوں میں ڈنمارک سے نصر ملک، ناروے سے مسعود منور،بلجیم سے مجاہد حسین، امریکہ سے جاوید زیدی، یونان سے سکندر چوہان، لندن سے سید اکمل حیسن اور صفدر ھمدانی، جرمنی سے اقبال حیدر، پاکستان ملتان سے آصف خان کھیتران اور رضوانہ درانی، اسلام آباد سے کوثر ثمرین اور محمد ہارون عباس قمر ،بھارت سے شاہد الاسلام اور اسی طرح چند اور اصحاب شامل ہیں تا ہم القمر آن لائن اپنے تمام لکھنے والوں کو بلاگ لکھنے کی دعوت دیتا ہے۔

ہمارے قارئین جو بھی اپنے تحریریں القمر بلاگ پر شائع کرنا چاہیں، ان سے گزارش ہے کہ ہمیں اس ای میل ایڈریس پر ایک ای میل لکھ بھیجیں
mail@alqamar.org