Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

مصنف کی سابقہ تحریریں

جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے

javed zaidiھمدانی صاحب؛آپ کے کالم کے حوالے سے عرض کرؤں کہ ‘‘آپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا‘‘ کہ سیاست معاویہ اور سیاست کرکٹ میں چولی دامن کا ساتھ ہے(چولی کے پیچھے کیاہے چولی کے پیچھے) »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

صبحِ بے نور کو ایسی تنویر کو میں نہیں مانتا

javed zaidiواہ شاہ جی واہ۔۔کیا خوب نظم ہے۔عہدِ جبر میں جبری رخصت۔ آمد ہے سب آمد تُسی لکھدے رہو تے وسدے رہو۔ آج پھر ایک بار جالب یاد آ رہا ہے۔
رہ گیا کم ہمارا ہی صداقت لکھنا۔۔۔۔جالب کو ہم سے رخصت ہوئے چودہ برس گزر گئے اور یہی مارچ کا مہینہ تھا جب وہ ہم سے بچھڑ گیا۔ کس کو اسکی برسی یاد ہے؟
اور پھر یہ بھی کہ۔۔۔۔صبحِ بے نور کو ،،ایسی تنویر کو میں نہیں مانتا۔۔میں نہیں مانتا۔ ذرا یہ بھی سنتے چلو کہ شاید کسی کو یہ فقیر مگر غالب صفت شاعر ایسے یاد رہے کہ وہ 1928 میں دسوہہ ضلع ہوشیار پور ’’بھارتی پنجاب‘‘ میں پیدا ہوا اینگلو عربک ہائی سکول دہلی سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔ پندرہ سال کی عمر سے مشق سخن شروع کی ۔ ابتدا میں جگر مراد آبادی سے متاثر تھے اور روایتی غزلیں کہتے تھے۔ آزادی کے بعد کراچی آگئے اور کچھ عرصہ معروف کسان رہنما حیدر بخش جتوئی کی سندھ ہاری تحریک میں کام کیا۔
یہیں ان میں طبقاتی شعور پیدا ہوا اور انھوں نے معاشرتی ناانصافیوں کو اپنی نظموں کا موضوع بنایا۔ 1956ء میں لاہور میں رہائش اختیار کی۔ ایوب خان اور یحیی خان کے دور آمریت اور نام نہاد جمہوریتوں میں متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔ نظموں کے پانچ مجموعے ۔ برگ آوارہ ، سرمقتل ، عہد ستم ، ذکر بہتے خون کا ، گوشے میں قفس کے ۔ شائع ہو ئے۔

ایوب خان،ذوالفقار علی بھٹو،جنرل ضیا اور بے نظیر کس حکومت نے اسکے اشعار کی کڑوی گولی کو نگلنے کی کوشش کی؟ اور وہ ہر دور میں پابند سلاسل رہا۔
حال اب تک وہی ہیں غریبوں کے
دن پھرے ہیں فقط وزیروں کے
ہر بلاول ہے دیس کامقروض
پاؤں ننگے ہیں بے نظیروں کے

تبصرہ جات

زخم صدیوں سے ہرے ہیں!

ہیوسٹن۔امریکہjaved zaidi

اٹھارہ سو ستاون کی آگ۔۔۔۔۔۔چودہ اگست کی آگ۔۔۔اور اب سمجھوتہ ایکسپریس کی آگ۔۔۔۔۔آخر یہ آگ کب تک جلے گی؟ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات