February 6, 2008 at 5:50 am |
راقم : سعدیہ سحر |
بلاگنگ میں شائع کیا گیا
جی ایچ کیوراوالپنڈی کے قریب خود کش حملے کی تحیقیقات شروع کر دیں ہیں اس حملے میں 12 افراد ھلاک20 سے زائد زخمی ھوئے تھے پولیس کا دعویٰ ھےمبینہ حملہ آور کا سر مل گیا ھے پولیس اہلکار نے بتایا حملے میں چار کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال ھوا تھا ….
پولیس کے پاس کیا ثبوت ھے کے ملنے والا سر حملہ آور کا ھی ھے پولیس کے پاس کوئی جادو ھے »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
February 3, 2008 at 10:44 pm |
راقم : سعدیہ سحر |
بلاگنگ, بین الاقوامی تعلقات, سیاست میں شائع کیا گیا
آجکل ایک موضوع زیربحث ہے صدر مشرف اور اسرائیل کے وزیردفاع کی ملاقات……ہم اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے …. »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
February 1, 2008 at 11:50 pm |
راقم : سعدیہ سحر |
بلاگنگ, شاعری میں شائع کیا گیا
(ایسی دنیا کی آرزو ہےمیرا سپنا سمجھ لیں یا میری سوچ)
آؤ ایسی دنیا بنا ئیں ھم
جہاں ھر طرف ایمان کی فضا چھائ ھو
جہاں ھر طرف خدا کی خدائ ھو
جہاں دولت والوں کو نہ سجدے ہوں
جہاں طاقت والوں کے نہ دنیا پہ قبضے ہوں
جہاں انسانیت کا بول بالا ھو
سیاہ و سفید ایسے جیسے مالا ہو
آؤ ایسی دنیا بنا ئیں ھم
جہاں زمین نہیں جزبوں کی قیمت ہو
جو انسان کے لیے سکوں کی جنت ہو
جہاں ضمیر نہ بکتا ہو بازاروں میں
جہاں کوئ نہ ھو ملک کے غداروں میں
جہاں تہمت نہ لگے وفاداروں میں
آؤ ایسی دنیا بنا ئیں ھم
جہاں سب محبت کا دم بھرتے ہوں
جہاں محبت پہ اک دوسرے پہ مرتے ہوں
جہاں لوگ نہیں انسان بستے ہوں
آؤ ایسی دنیا بنا ئیں ھم
جہاں خون بارود سے نہ سستا ہو
جہاں بےبس خاک میں نہ رولتا ہو
جہاں ایمان پیسوں میں نہ بکتا ہو
آؤ ایسی دنیا بنا ئیں ھم
جہاں بھوک کے نہ فاقے ہوں
جہاں سرحدوں نے دل نہ کاٹے ہوں
جہاں بے گناہوں کے نہ خون بہتے ہوں
جہاں کمزور ظلم نہ سہتے ہوں
آؤ ایسی دنیا بنا ئیں ھم
جہاں خوشیوں ہر سو پہرا ہو
جہاں آ سودہ ہر چہرہ ہو
جہاں دلوں کا تعلق گہرا ہو
جہاں زمین کا رنگ سہنرا ہو
جہاں خدا اپنے بندوں سے راضی ہو
جہاں خوشیوں بھرا ماضی ہو
آؤ ایسی جنت بنائیں ھم
آؤ ایسی دنیا بسائیں ھم
مستقل لنک
January 14, 2008 at 10:14 pm |
راقم : سعدیہ سحر |
بحثو مباحثہ, بلاگنگ, سیاست میں شائع کیا گیا
آج کی تازہ خبر کراچی میں قائد آباد ٹیکسٹائل مل اور حب کے بازار میں دھماکے ہوئے ہیں »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
January 13, 2008 at 1:06 am |
راقم : سعدیہ سحر |
بلاگنگ, سماج, سیاست میں شائع کیا گیا
پنجاب کے نگران وزیرِاعلیٰ جسٹس(ر) اعجاز نتار نے لاہور میں ھونےوالے بم د ھماکے میں جان بحق ھونے والے تمام افراد کو 3 ، 3 لاکھ (ٹوٹل81لاکھ) اور زخمی ھونے والے تمام زخمیوں کو ایک ایک لاکھ(ٹوٹل 70لاکھ) دینے کا علان کیا ھے ….بم دھماکے میں 27 افراد جان بحق ھوئے اور 70 سے زائد افراد زخمی ھوئے تھے …..کاش حکومت یہ پیسہ جلوس کی سیکورٹی پہ لگاتی… »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
January 12, 2008 at 3:10 am |
راقم : سعدیہ سحر |
بحثو مباحثہ, بلاگنگ, سماج, سیاست میں شائع کیا گیا
عوام کے لئے خوش خبری کے حکومت کی ملکی حالات پہ گہری نظر ہے ان کو عوام کی فکر ھے »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
January 11, 2008 at 2:27 am |
راقم : سعدیہ سحر |
بحثو مباحثہ, بلاگنگ, شاعری میں شائع کیا گیا
آج صبح نیوز دیکھی…ایک اور دھماکہ …کتنے بے قصور لوگ مارے گئے….نجانے گھر سے کیا سوچ کے نکلے ھوں گے…اپنے بچوں سے جلدی انے کا وعدہ کر کے…..بوڑھے ما ں باپ کو ہی »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک