Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

مصنف کی سابقہ تحریریں

جھو ٹا بو جھو

دکھتی نہیں بھلائی ابھی جس کی ذات میں
جوکہ لگے کھلو نا عدو کے ہے ہاتھ میں
باقی وزن نہیں ہے ابھی جس کی با ت میں
جھو ٹا نہیں ہے ایساکو ئی کا ئینات میں
بو جھیئےکون ہے ؟

تبصرہ جات (6)

ہاں ! مشرف تمہیں جانا ہوگا

تم نے سوچا تھا کبھی سب کو بلانا ہوگا
جھوٹ چلتا نہیں مشکل یہ چلانا ہو گا
اپنا تھوکا ہوا پھر چاٹ کے کھا نا ہوگا
کیسے روکو گے جو سڑکوں پہ زمانہ ہو گ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (10)

مہلت

پھر سے ہےجاگ آ ئی ملی شعور کو
اب گھر کو دیکھئے، تکیئے نہ دور کو
تھوڑا جھکالیں اور سرِپر غرور کو
جانا پڑے گا ” جلد ” ولیکن حضور کو

تبصرہ جات (2)

الو اور ویرانہ

مدتیں چاہئے اک شہر کے بس جانے کو
راس آتا ہے الو فقط و یر انے کو
تھوڑا پانی ہی بہت ہے اگر با قی ہے حیا
ایک چلو ہی بہت ڈوب کے مر جانے کو
نوٹ۔ ایوان ِ صدر کی آرائش کی وجہ سے بری امام کی بستیاں اجڑ رہی ہیں

تبصرہ جات (3)

مسائلِ لا ینحل

بنانے ملک کو جو کہ گلِ گزار بیٹھے ہیں
زبانی ہیں کلا می ہیں پئے گفتار بیٹھے ہیں
اُدھر بجلی گرانے کو نئے ہتھیار بیٹھے ہیں
ادھر کرسی کا مسئلہ ہے جمے سر کار بیٹھے ہیں

تبصرہ جات

اے خدا تو ہی بتا!

قافلہ پھر سر ِ بازار ہی لٹ جا ئے گا؟
اور مرا ملکِ حسیں کربلا بن جا ئے گا؟
یہ تو نکلے ہیں سبھی چور جو پر کھا ان کو؟
اُ ف مسلمان ، ہر اک بار ڈسا جا ئے گا؟

تبصرہ جات (2)

جھوٹ ہی جھوٹ

جب رسی تڑائی قوم نے کھو نٹوں میں پھنس گئی
جھوٹے سے جاں چھڑائی تھی جھوٹوں میں پھنس گئی
تھی حزب ِاختلاف تو دعوے بہت سنے
آئی جو اقتدار میں بو ٹوں میں پھنس گئی
نوٹ ۔ چونکہ لوگ بو جھنے سے پچھلی مرتبہ گریزاں لہذا اسے نہ بو جھیں ؟

تبصرہ جات (20)

نوی کمیٹی نوا تماش

shamsاچھی بنی کمیٹی ہے جس میں ہے ٹیڑ بھی
ایوانِ صدر کی یہاں چمکے ہے ایڑبھی
اس میں بھی راز ہو گا کہ بو جھو پتا نہیں؟
شامل مجھے دکھی ہے اک کالی بھیڑ بھی

تبصرہ جات

دعا کیجئے عوام سے اپیل

نہ روٹی ہے نہ بجلی ہے نہیں نکلوں میں بھی پانی
فریجا ئل حکومت ہے ،پریشانی ، پریشانی
ہے ایجنڈا شیا طیں کا نہ چلنے دیں گے اس کو
دعا کیجئے ، دعا کیجئے ، خدا سے، شمس ؔ جیلانی
اس پہیلی میںشیاطین کے نام سے ۔۔۔ خالی جگہ پر کیجئے

تبصرہ جات (7)

لیڈر اور جیل

لیڈر بنے ہے شخص جب جائے جیل میں
چڑھنے کو تب ملے ہے سیاست کی ریل میں
جنرل دبو چ لے ہے ،اک آن میں انہیں
اس کو مزے دکھیںہیںاس ریل پیل میں
مل جا ئیں ہیں وزیر بہت ً با ً ضمیر لوگ
پیسہ انہیں دکھے ہے جب تال میل میں
ابنِ سپا ہی اور بھی بن جا ئیں ہیں امیر
جنتاہی پس رہی ہے اس سارے کھیل میں
نوٹ۔پہیلی بو جھئیے اور کرداروں کی فہرست تیار کیجئے؟

تبصرہ جات (14)