Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

مصنف کی سابقہ تحریریں

میں ہاں کمی کمین اے ربا،اوچی تیری ذات

دوستوں پہلی بار پنجابی میں عرض کیا ھے ۔

میں ہان کمی کمین اے ربا، میری کی اوقات
اوچا تیرا نام اے ربا، اوچی تیری ذات
رحمتاں تیریاں برسا برسن کی سیدہ تے کمہار
تیری نظروچی سب برابر نا کوئی موچی ناسردار
بندہ اوھی چنگہ جو کرے تیرے بندے نال پیار

میں ہاں کمی کمین اے ربا، میری کی اوقات
اوچا تیرا ناں اے ربا، اوچی تیری ذات
نا میں تکیا کعبہ تے نا گیا میں مسیتی
نا میں پڑھی نماز پانچگانہ ناخیرات کیتی
پھر وی تیرا کرم اے ربا، کوئی کمی نا کیتی
میں ہاں کمی کیمن اے ربا، میری کی اوقات
اوچا تیرا ناں اے ربا، اوچی تیری ذات

مرشد میرا توں اے ربا ،توں ھی میرا والی
اکو اک تیرا ناں ، کر دی تیری ذات رکھوالی
کرقبول میری عرضی میں ہاں ایک سوالی
میری ہاں کمی کمین اے ربا، میری کی اوقات
اوچا تیرا ناں اے رباا، اوچی تیری ذات

تبصرہ جات (13)

اے میرے خدا تو ھی بتا یہی انصاف ھے

دوستوں ویسے تو مجھے شاعری نہیں آتی ۔جو کچھ محسوس کیا آپ سب کی نزر ھے۔اس دعاکے ساتھ کہ میری ارض پاک کی خیر ھو آمین

اے میرے خدا تو ھی بتا یہی انصاف ھے
میری ارض پاک پر آج یہ کیسی صورت حال ھے
ایک مسلمان کیوں مسلمان سے اتنا بےزار ھے
آج تیرا بندہ ھی تیرے بندے کا محتاج ھے
اے میرے خدا تو ھی بتا کیا یہی انصاف ھے
چار سو بھوک افلاس غیریبیچھائی ھوئی ھے
کیوں غیریب و بےکس اتنا مجبور لاچار ھے
آج تیری امت کیوں اتنی خستہ حال ھے

اے خدا تو ھی بتا کیا یہی انصاف ھے
ھر طرف موت اور لاشیوں کا انبار ھے
کیوں ھر چہرہ بے بس اور سوگوار ھے
ھر انکھ خوفزادہ اور اشکبار ھے
اے میرے خدا تو ھی بتا یہی انصاف ھے
کیوں اسلام کے نام پر ملک میں یلغار ھے
آج بےعمل ھاتھوں میں مسلمان کا قتِل عام ھے
گناہگار اور بےگناہ ایک ھی سولی پر سوار ھے

اے میرے خدا تو ھی بتایہی انصاف ھے
رحیم بھی تو۔ کریم بھی تو، رازق ہی تری زات ھے
مجھے ھر دم تیری ھی امید اور تیری ھی آس ھے
میری ارض پاک پر کرم کرنا لبوں پر یہی دعاھے

تبصرہ جات (13)

True Story

This is a true story of a young college girl who passed away last month. Her name was Sara. She was hit by a dumper truck. She had a boy friend named Salman. Both of them were true lovers. »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (4)

دوستی کیا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

آج میرا دل کر رہا ھے کہ اس موضوع پر آپ سب اپنا اظہار خیال کریں ۔ آپ جو کہیں گے سچ کہیں گے ۔سب سے پہلے میں اپنا خیال اوراظہار قلم بند کرتی ھوں ۔اور آپ سب کا مجھ سے متفق ھونا ضروری نہیں ۔ جو باتیں آپ اپنے بہن بھائیوں سے نہیں کر سکتے وہ دوست سے کر سکتے ھیں ۔جہاں تک رشتوں کا سوال ھے تو وہ ھم کو بنے بنائے ملتے ھیں۔ لیکن دوست ھم اپنی مرضی سے بناتے ھیں جہاں ھماری بہت سے باتیںاور سوچ ایک دوسرے سے ملتی ھو ۔دوست کا احترام کرتے ھوئے بھی اس کی محبت میں بہت کچھ کھل کر ایک دوسرے کو کہہ دیتے ھیں لیکن ناراضگی کا رتی بھر بھی خوف نہیں ھوتا۔جہاں آپ کو دوستی کے ٹونے کا ڈر ھو گا ۔وہاں آپ کی دوستی نہیں ھو سکتی ۔ باقی اظہار و خیال آپ سب دوستوں کا منتظر

تبصرہ جات (28)

یہ پاکستانی مرد حضرات کیوں خوفزادہ ھیں

کبھی کبھی میرے دل اور دماغ میں یہ بات شدت سے گردش کرتی ھے ۔اور میں سوچتی رہتی ھوں ۔کہ پاکستانی مرد حضرات اتنے پریشان کیوں ھیں۔ایک عورت سے۔جو کہ ماں کے روپ میں ھو تو اس سے زیادہ پیارا رشتہ نہیں ۔جو ساری ساری رات خود جگاتی ھے ۔لیکن اپنے بچوں کو پریشان نہیں کرتی ۔اللہ نے اس کمزور عورت کے قدموں تلے جنت رکھی۔پھر اگر بیٹی کو دیکھا جائے ۔تو اپنے ماں باپ کے لیے اس کے دل میں پیار ھی پیار ھوتا ھے۔کہی والدین تاحیات اپنی بیٹیوں سے خدمت کرواتے ھیں ۔لیکن وہ اف تک نہیں کرتیں۔اور ایک رشتہ جو کہ بہت سے رشتے بناتا ھے۔وہ ھے بیوی، جو اپنے سارے رشتے ناطے چھوڑ کر ایک آدمی کے لیے آتی ھے ۔اور اس ایک بندے کے لیئے وہ پورے خاندان کی خدمت کرتی ھے ۔تاکہ اس کا مجازی خدا اس سے خفا نا ھو ۔لیکن ان سب باتوں کے باوجود مرد حضرات اپنی آنا ناموس کی آگ میں کیوں جلتے رہتے ھیں کبھی تو وہ اپنی بیوی کو دوسری شادی کی دھمکی دیتے ھیں تو کبھی اس کو ماں باپ کے گھر بیٹھا دینے کے ساتھ طلاق کی سند کی بھی دھمکی ملتی ھے۔جب وہ خود اس بات کو مانتے ھیں کہ عورت کمزور ھے ۔ دو مردوں کے برابر اس کی گوائی ، اس طرح کی اور بہت سی باتیں ھیں ۔لیکن پھر بھی اس سے خوف زدہ کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

تبصرہ جات (6)

عوام کو تحفہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سعدیہ سحر

عوام کو تحفہ

بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی خوشی میں محترم جناب یوسف رضا گیلانی جو کہ ھمارے وزیرِاعظم ھوتے ھیں عوام کو خطاب کرتے ھوئے فرمایا کہ بی بی شہید کی سالگرہ کی خوشی میں 7 ھزار قیدی جن کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ھے ان کا جرم ثابت ھو چکا ھے ان کی سزا معاف کر کے عمر قید میں تبدیل کی جا رھی ھے ..واہ کیا بات ھے ..سبحان اللہ ..آجکل کے جو پاکستان کے حالات ھیں اور جو عوام پہ گزر رھی ھے ھے ایسے میں عوام کے لیے یس سے بڑھ کر کوئ تحفہ ھو ھی نہیں سکتا تھا…..
دل چاہ رھا ھے آج ھی پاکستان جاؤں اور گیلانی جی کے گلے میں پھولوں کے ھار ڈالوں ..عوام کو چاھیے کالے بکرے صدقے میں دیں کہیں ھمارے ذہین و فطین وزیرِاعظم کو نظر نا لگ جائے …ایک طرف ھمارے نام نہاد اتحادی راکٹ برسا رھے ھیں ..ایک طرف کرزئ دھمکی دے رھا ھے بھارت دوستی کے نام پہ ھمیں لاشوں کے تحفے بھیج رھا ھے ملک میں خانہ جنگی کی حالت ھے ھر طرف موت ناچ رھی ھے ایسے میں ھمارے وزیراعظم نے سوچا خونی قاتل اسمگلر غنڈے معاشرے کے دشمن بھی کیوں پھانسی پہ چڑھ جائیں ان کو بھی ایک بار اور موقعہ ملنا چاھیے..وہ عمر قید کی سزا کچھ سال میں کاٹ کر آیئں اور بھوک سے مرتی ھوئ عوام کا رھا سہا سکون بھی برباد کریں ……..
آفرین ھے وزیرِاعظم پہ اور ان کے مشیروں پہ …بےنظیر بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے لگاتے ھوئے جان دی ان کی طرف سے خونی قاتلوں کی زندگی کی نوید سے بڑھ کر کوئ تحفہ غریب عوام کے لیے ھو ھی نہیں سکتا ..یقینا بے نظیر بھٹو شہید کی روح بھی مسکرا رھی ھوگی….شکریہ ملک کے رھنماؤ شکریہ عوام یہ تحفہ ھمیشہ یاد رکھے گی

تبصرہ جات (5)

کاروباری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعدیہ سحر

کاروباریِ زندگی میں مکمل گھاٹا ھے

کاروباریِ زندگی میں مکمل گھاٹا ھے
سمبھالا جاتا نہیں تم سے فاٹا ھے

روٹی کپڑا مکان کے نعرے چھوڑوں
عوام پوچھتی ھے کہاں آٹا ھے

برداشت رواداری ھے کہاں
سرِعام اب تو چلتا باٹا ھے

لیڈر ھو تو پھر لیڈر بنو
ورنہ عوام تمہیں کرتی ٹاٹا ھے

تبصرہ جات (7)

ترک تعلق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعدیہ سحر

ترکِ تعلق سہی غیروں سی گفتگو رھنے دو

ترکِ تعلق سہی غیروں سی گفتگو رھنے دو
گلستان لے جاؤ تھوڑی سی خوشبو رھنے دو

تیرے پاس تیرےاپنے تیرے چاھنے والے بہت
ھم غیر سہی ھمیں اپنا عدو رھنے دو

تو نہیں تو تیری یادیں ھمارے ساتھ ھیں
تم اپنا ذکر ھمارے چار سو رھنے دو

زخمِ دل تازہ رھے نا بھرے تو اچھا ھے
ھماری ھتھلی پہ ارمانوں کا لہو رھنے دو

کبھی ملنا کبھی بچھڑ جانا غیر بن کے
کچھ پانے کچھ کھونے کی یہ جستجو رھنے دو

نہ جگاؤ ھمیں ابھی اس خوابِ حسیں سے
کچھ پل اور ھمیں ان کے روبرو رھنے دو

سعدی دنیا کیا ھے ھمیں اس سے کیا لینا دینا
کون برا کون بھلا ھمیں بس با وضو رھنے دو

——————————————–

تبصرہ جات (8)

اس معصومیت کے قربان جایئے

ایک خبر آپا مشرف ، اُف یہ میری ذاتی آپا نہیں ھے ۔پاکستان کی عوام کی آپا کے حوالے سے یہ خبر سُننے کو ملی ھے کہ جب آپا سے سوال کیا گیا ۔ کہ ملک میں آٹے کا بحران ھے ۔اب تو غریب کو کھانے کے لیے روٹی بھی نہیں ملتی تو آپا نے نہایت ھی سادگی سے جواب دیا ۔اگر آٹا نہیں تو کوئی بات نہیں مرغی سستے داموں مل رہی ھے ضروری ھے کہ روٹی کھائی جائے ۔ اگر بھلے مرغی کتنی ھی ستی سہی ۔ایک گھر میں اگر پانچ بچے ھیں اور مرغی ٹھہری دوٹانگوں والی ۔ ھمارے صدر کو چاہیئے کہ پہلے پانچ ٹانگوں والی مرغی کی پیدا کر وائے تاکہ ھر بچے کے حصے میں کم از کم ایک روٹی کے بدلے ایک ٹانگ تو آئے ۔ ھماری اور آپ سب کی آپا مشرف بھی فرانس کی اس بیوقوف ملکہ والی بات کر گئی ۔جب فرانس میں کھانے کو بریڈ نہیں تھی ۔تو ملکہ نے اپنی عوام سے کہا کیا ھوا جو بریڈ نہیں ھے تو اُس کی جگہ کیک کھا لو۔

تبصرہ جات (14)

سعدیہ سحر۔۔عوام نے اب فیصلہ کرنا ھے

خوش فہمیاں اور خوش گمانیاں کچھ پل کی ھوتی ھیں پھر تلخ حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ھے جو بہت تکلیف دہ ھوتی ھیں اور جان لیوا بھی ….. »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (7)