Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

مصنف کی سابقہ تحریریں

ویژن 2015

ترقی کی جانب سفر
گدھا گاڑیوں پر
آلودگی سے پاک
ایکو فرینڈلی

cartoon

شاید کسی اخبار سے لیا گیا کارٹون ہے ۔ میں نے نیٹ سے کاپی کیا ہے
والسلام
زرقا

تبصرہ جات (11)

Indoor plant

بہت دن بعد ایک سادہ سی نظم آپ کی بصارتوں کی نذر

ٰٰان ڈور پلانٹ

میں کسی سرمائی پودے کی طرح
تیرے ہی سائے تلے رہتی ہوں
روشنی مجھ سے گریزاں کب سے ہے
کب سے محرومِ صبا ہے تن مرا
کب سے ساون میں نہیں بھیگا بدن
چاند کھڑکی سے بھی تکتا ہی نہیں
تارے آنگن میں اُترتے ہی نہیں

دیکھ اب سانسیں مری رکنے لگیں
اب نہیں باقی مرے تن میں لچک
زرد چہرہ ، ڈھل چکا ہے جوبن
جل رہی ہیں میرے تن کی شاخیں
جھڑ گئے ہیں برگ جتنے تھے ہرے

اپنے سائے کو ہٹا لے اب تو
آخری سانسیں ہوا میں لے لوں
پھول کی خوشبو کودل میںبھر لوں
اک نظر میں آسماں کو چھو لوں
چاند تاروں سے دو باتیں کر لوں
اب مجھے آزاد کرہی دے تُو

زرقامفتی

تبصرہ جات (13)

آپ کے نزدیک اسلام کا ایسنس کیا ہے؟

دو چار دن پہلے بی بی سی پر محترمہ بانو قدسیہ صاحبہ کا انٹرویو پڑھا
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/1…en/page5.shtml
اس انٹرویو سے ایک اقتباس پیش کر رہی ہوں »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (19)

ہم کب اپنے آپ کو پاکستانی سمجھیں گے؟

آج القمر پر ایک بلاگ پڑھ کر دل کو بہت تکلیف ہوئی
نا معلوم ہم کب اپنا قومی تشخص بنائیں گے۔اگر پڑھے لکھے دانشور ہی صوبائی تفریق و منافرت کو ہوا دیں گے تو عام کچے ذہنوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔اگر ہم ناکام ہیں تو ہماری ناکامی اجتماعی ناکامی ہے ۔اگر ہم اپنے فیصلے نہیں کر سکتے تو ہماری اجتماعی ذہنیت غلام ہے اس کے لئے کسی ایک صوبے یا کسی قومیت کو نشانہ بنانے سے دوسرےصوبوں یا قومیتوں کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
سبھی اہلِ قلم خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ کسی طبقے ، فرقے ، یا قومیت کو نشانہ نہ بنائیں۔ کیونکہ ایسا کرنے سے ہم کوئی قومی خدمت انجام نہیں دے سکیں گے
سمع خراشی کے لئے معذرت خواہ
زرقا مفتی

تبصرہ جات (22)

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک نظم

دائرے
دائروں کا مرکز ہوں
خا موشی کا مظہر ہوں »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (8)

ہائے میرا ڈبو

ہائے میرا ڈبو!
سیمی فون پر روئے جا رہی تھی ’’خالہ جانی آپ تو جانتی ہیں میں صرف آپ سے ہی اپنے »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

شریفوں کے تیور

وہی لہجہ وہی باتیں
وہی گھوڑے وہی گھاتیں
وہی خواہش وہی مقصد
وہی رنجش وہی بدلہ
نہیں بدلے نہ بدلیں گے
شریفوں کے جو تیور ہیں

تبصرہ جات (6)

تری چاہت کا کچا رنگ

ایک سادہ سی نظم
آپ کی بصارتوں کی نذر »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (16)

پل بھر رکی بہار

اپنی ایک کاوش آپ کی بصارتوں کی نذر

پل بھر رکی بہار خزاں میں بدل گئی
چاہت کی چاندنی بھی اماوس میں ڈھل گئی

»۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (6)