July 26, 2008 at 8:05 pm |
راقم : تانیہ رحمان |
بلاگنگ, شاعری, مزاح میں شائع کیا گیا
ایک لڑکا بہت ھی اچھے خاندان سے تعلق رکھتا ھے۔جس کے لیئے لڑکی درکار ھے۔
آمدن بے حساب ھے۔جو اپنا نہیں دوسروں کا مال ھے
عمر کچھ ذیادہ نہیں بس یہی کوئی ٥٥ سال ھے۔
دیکھنے میں خوش شکل اور توند با کمال ھے
لیکن چلنے میں تھوڑا سا لاغر اور نڈحال ھے۔
قریب کی نظر کمزور پردور کی نظر بحال ھے۔
بچپن کی شادی کیوجہ سے بیوی کوجاننا محال ھے۔
بچے ایک دو نہیں پورے کا پورا پنڈال ھے ۔
خوبصورت خوب سیرت بچی درکار ھے۔
عمر کچھ ذیادہ نہیں بس ١٨ سال ھے۔
جہیز پر ھمارا کوئی نہیں اختیار ھے۔
ماں باپ کی مرضی اور بچی کا سوال ھے
یوں تو دولت میرے پاس بے شمار ھے
لیکن ذیادہ کا لالچ مجھے میری سرکار ھے
غریب غرباء کے لیے ھرگزنہیں یہ اشتہار ھے
مستقل لنک
June 5, 2008 at 11:11 am |
راقم : محمد ہارون عباس قمر |
سماج, شاعری, مزاح میں شائع کیا گیا
دہقان تو مرکھپ گیا، اب کس کو جگاؤں
ملتا ہے کہاں خوشۂ گندم، کہ جلاؤں
»۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
May 17, 2008 at 2:32 am |
راقم : تانیہ رحمان |
بلاگنگ, مزاح میں شائع کیا گیا
کچھ دنوں سے ھم سب ایک عجیب کشمش میں ھیں ۔
گرمی نے اور بھوک دونوں نے برا حال کیا ھوا ھے۔نا بجلی اور نا آٹا ۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
May 6, 2008 at 5:17 pm |
راقم : نگہت نسیم |
بلاگنگ, سماج, مزاح, گپ شپ میں شائع کیا گیا
آج بہت دنوں کے بعد کوئی بلاگ لکھ رھی ھوں ۔ وجہ یہی رھی کہ سب اتنا خوب اور خوبصورت لکھ رھے ھیں کہ مجھ جیسے تو جگر اور دل دونوں ھی تھام کر رہ گئے ھیں ۔ دوستو قصد لکھنے کا یوں ھوا کہ آج کل چونکہ حیرانگیوں کا موسم ھے جیسے کہ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
May 4, 2008 at 7:11 pm |
راقم : تانیہ رحمان |
بلاگنگ, شاعری, مزاح میں شائع کیا گیا
جی نگہت بلاگ سے لیا گیا یہ آپ کا شعر۔جو ویسے ھی بن گیا تھا۔لیکن جو میں نے لکھیے وہ ویسے نہیں ایسے ھیں۔
۔بس اب آتی جاتی رہنا اور نہ بنانا کوئی بہانہ ۔۔۔۔۔۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
May 4, 2008 at 2:07 am |
راقم : نصر ملک |
مزاح میں شائع کیا گیا
محترمہ نگہت نسیم صاحبہ ۔ سلام مسنون ۔
ابھی ایک دو روز پہلے آپ کا ایک کالم بعنوان ” بات نکلے گی تو ۔۔۔۔۔ “” پڑھا ۔ واقعی آپ کو بات سے بات نکالنے ‘ بات کا بھتنگڑ بنانے اور آگے بڑھانے کا گُر آتا ہے ۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
April 30, 2008 at 8:04 pm |
راقم : تانیہ رحمان |
بحثو مباحثہ, شاعری, مزاح میں شائع کیا گیا
دوستوں آپ کی ہلکی پھلکی تحریر جو کہ اشعار کی صورت میں ھونی چاہیے۔اور اگر آپ کی اپنی ھو تو کیا بات ھے۔
ایک حسین نظرخوبصروت خیال چاہیئے
حضور آپ کیا فرماتےھیں۔ اظہار چاہئے
یوں تو لکھنے والے بہت ھیں لیکن
ھمیں زراھٹ کے آپ کا انداز چاہئے
مستقل لنک
April 14, 2008 at 1:55 am |
راقم : تانیہ رحمان |
بلاگنگ, شاعری, مزاح میں شائع کیا گیا
خوشیاں تقسیم کرو۔
پنڈ کے بوہڑ تھلے ھم عشق لڑایا کرتے تھے
وہ پانڈےدھونےآتی تھی۔ھم بھیسن نہوایا کرتےتھے »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک
March 28, 2008 at 6:27 pm |
راقم : نگہت نسیم |
مزاح, گپ شپ میں شائع کیا گیا
دوستوں مشکلوں کے حل کبھی نکل آتے ھیں اور کبھی حل کی لیئے دوستوں سے مشورے کرنے پڑ جاتے ھیں ، یقین جانیئے کبھی دوستوں کو مشورے بھی سمجھ نہیں آتے کہ کیا دیئے جایئں ۔ مثلاً یہی دیکھیئے کہ ایک دوست نے خوشی خوشی اپنے دوست سے پوچھا یار سنا ھے تمھاری بیوی نے گھر کی آرائش کا کورس مکمل کر لیا ھے ۔ دوست نے آہ بھر کر کہا ، ھاًں یار تم نے ٹھیک سنا ھے اور اب وہ مجھ سے چھٹکارہ پانا چاھتی ھے کیونکہ میں پردوں اور فرنیچر سے میچ نہیں کرتا ۔۔۔۔۔۔۔ اب بھلا اس مشکل کا کیا حل ھو ۔۔۔۔؟؟؟ لیکن رکیئے حل نکالنے والے ایسے بھی ھوتے ھیں اور حل کبھی خود بھی سوچنے پڑ جاتے ھیں بلکل اسی طرح سے جیسے ایک لڑکا “سی یو سون “ کے کارڈ لینے بک شاپ پر گیا اور دوکاندار سے مخاطب ھوا کہ “جناب آپ کے پاس سی یو سون کے کارڈ ھیں ؟؟ ۔ سیلز مین بڑی محنت اور توجہ سے کارڈوں کے انبار سے مطلوبہ کارڈ نکالنے میں کامیاب ھو ھی گیا اور بولا ۔ جی ۔۔۔ یہ لے لیجیئے اس پر لکھا ھے کہ“ دنیا کی اٰس واحد لڑکی کے لیئے جس کو میں سب سے زیادہ مٍس کرتا ھوں “ ۔ لڑکا بے حد خوش ھو کر بولا “ ٹھیک ھے ایسے پانچ کارڈ دے دیجیئے “ دوستوں برے وقت کا کیا ھے کسی پر بھی اٍس دوکاندار کی طرح آ سکتا ھے لیکن مشورہ یا حل بتاتے ھوئے خود کو دوکاندار ھی کی طرح ھمدرد اور خیرخواہ بھی سمجھیئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
مستقل لنک
February 13, 2008 at 5:26 pm |
راقم : جستجو |
علم و ادب, مزاح, گپ شپ میں شائع کیا گیا
تنبیہ: اس ”عوامی“ مضمون کو تحریر کرنے میں ”اوّلین اردو سلینگ لغت“ کے” کارتوسوں“سے بھرپور چاندماری اور” چھپائی“ کی گئی ہے۔
»۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔
مستقل لنک