Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

Archive for بین الاقوامی تعلقات

جزیہ کامطالبہ

پاکستان کی اورکزئی ایجنسی میں پاکستان کی جانب سے سکھوں سے جزیہ وصول کرنے کی خبر نے نہ صرف ہندستان میں سکھوں کو مشتعل کردیا ہے بلکہ اس سے دونوں ممالک  کے تعلقات پر بھی حرف آئے گا۔اس کے علاوہ پاکستان پر عالمی دباو بھی بڑھے گا کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کا یقینی بنائیں۔میرا خیال ہے کہ اب تک پاک  حکومت نے کوئی اہم فیصلہ نہیں لیا ہے۔اس سے پہلے کہ یہ عالمی معاملہ بنے اس پر غور و فکر کرنا چاہیے۔

تبصرہ جات

نیپال کا سیاسی انتشار اور جنوبی ایشیا کی تشویش

نیپال کا سیاسی انتشار جنوبی ایشیا کے لیے فکر کا باعث ہے کیونکہ نیپال میں جس انداز سے پرچنڈ نے وزارت عظمی سے استفعی دیا ہے   اس سے یہ اندازہ ہونے لگا ہے کہیں پھر نیپال میں ماووادی سرگرمیاں بڑھ نہ بڑھ جائیں۔اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ نہ صرف نیپال کے لیے بلکہ اس کی سرحدوں سے ملنے والوں ممالک کے کے لیے یہ خطرے کی گھنٹی ہوگی۔

تبصرہ جات

ہندستان میں الیکشن کا تیسرا دور

اپریل کے ماہ میں شاید ہچاس برسوں کے بعد اس قدر شدید گری پڑی ۔ہر طرف لوگ اس گرمی سے بد حال نظر آرہے ہیں ۔لیکن اسے ہندستان کے لیے راحت قرار دیں تو شاید غلط نہ ہو کیونکہ ۳۰ اپریل کو ہندستان کے ان علاقوں میں الیکشن تھے جو انتہائی حساس ہیں ۔لیکن شکر ہے کہ اس کے باوجود کہ ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد کم رہی ۔مگر اسی گرمی نے ملک کو فتنہ و فساد سے بچایاورنہ خدشات یہی تھے کہ ۳۰ کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہوگا۔

باقی تفصیلات کل انشاء اللہ

تبصرہ جات

ہفتہ تحفیف اسلحہ ،دوہرے معیار

تخفیف اسلحہ کا ہفتہ ہر سال 24 تا 30 اکتوبر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آئی اے ای اے کی رپورٹ پر مباحثہ کے دوران اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مندوب رضا بشیر ترار نے واضع کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلائو کے عزم پر قائم ہے اور پاکستان کا سیف گارڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی موثر ہے۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ (1)

بھارتی جنگی جنون

بھارت جہاں 50فیصد سے زائد آبادی غربت کی اتھاہ گہرائیوں میں گھری ہوئی ہے۔ ننگی بھوکی بھارتی جنتا بے بسی اور بے کسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ مزدوروں اور کسانوں کی لاکھوں کی تعداد میں خودکشیاں بھارت میں سماجی معاشی ناانصافیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

بدمعاش بھارت کی دہشت گرد ”را”

نئی دہلی میں ہونے والے انسداد دہشت گردی میکنزم اجلاس میں بھارت کے خصوصی سیکرٹری برائے خارجہ تعلقات ووک کاتجو نے بغیر ثبوت فراہم کئے ایک بار پھر کابل میں بھارتی سفارتی خانے بم دھماکے کا الزام پاکستانی آئی ایس آئی  پر عائد کردیا۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (2)

اسامہ بن امریکہ سے بش بن ڈالرتک

امریکن ڈیموکریٹک  پارٹی کے صدارتی امیدوار مسٹر بارک اوبامہ نے اپنے سیاسی حریف امیدوار مسٹر جان مکین کو امریکہ کیلئے خطرہ قرار دیکر امریکن عوام کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ اس لئے کہ مسٹر جارج بش بھی امریکہ کیلئے زبردست خطرہ ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں بش بن ڈالر بننے کے لئے اسامہ بن امریکہ کو پیدا کیا ۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

کشمیر:تجارتی راستوں کی بحالی اور کشمیریوں کی جدو جہد

61سال 11ماہ26دن بعد کشمیریوں کے مابین 21اکتوبر 2008کو تجارت کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوا۔تجارت کایہ عمل پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے مابین حالیہ جامع مذاکرات اور اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستانی صدر آصف علی زرداری اوربھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے مابین ملاقات کے بعد شروع ہوا۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

فلسطین کی ازادی کا راستہ

واصف علی واصف کا جملہ ہے کہ پہاڑ کی چوٹی تک جانے کے لئے کئی راستے ہو سکتے ہیں مگر سفر کرنے والے کے لئے ایک ہی راستہ ہوتا ہے۔امریکہ پچھلے نصف صدی سے مسئلہ فلسطین کو اسرائیلی خواہشات کے تناظر میں حل کرنے کے لئے ہلکان ہے۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

”را ”کی دہشت گردی

بھارت کے نائب وزیر امور داخلہ سری پرکاش جسوال نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زریں لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ ”دہشت گردوں کی بعض تنظیموں کے ہمسایہ ملک میں اڈے قائم ہیں جو بھارت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے لوگوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات