بھارت کا پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار !

2

بھارت کی ایک اور ہٹ دھرمی سامنے آگئی، پاکستانی زائرین کو خواجہ نظام الدین اولیا کے سالانہ عرس میں شرکت سے روک دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے آخری لمحے پر تمام زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ عرس یکم سے 8 جنوری تک دہلی میں ہونا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی اقدام پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزے دینے سے انکار کرکے 1974 کے مذہبی سیاحت کے باہمی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی۔ قبل ازیں گرو ارجن دیو اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر پاکستان کی خصوصی ٹرین کی پیشکش پر بھارت نے تاخیر سے جواب دیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی جواب میں تاخیر کی وجہ سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آنے سے محروم رہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات باہمی معاہدوں کے ساتھ مذہبی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ۔ بھارت عوامی سطح پر رابطوں پر قدغن لگا کر تعلقات کو معمول پر لانے کے راستے میں روڑے اٹکا رہا ہے:۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں