تیسرا ون ڈے: پاکستان انڈر 19 نے آسٹریلیا انڈر 19 کو شکست دیکر سیریزجیت لی

میلبرن: (31 دسمبر 2017) پاکستان انڈر نائنٹین نے آسٹریلیاانڈر نائنٹین کے خلاف ون ڈے سیریز دوصفرسے جیت لی۔ تیسرے ون ڈے میں پاکستان جونیئرز نے آسٹریلوی ٹیم کوسینتالیس رنز سے ہرا دیا۔ پاکستانی اوپنرزیدعالم نےایک سواٹھائیس رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

میلبرن میں پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم نے میزبان آسٹریلیا انڈرنائنٹین کے خلاف تین میچوں پرمبنی سیریز دو صفر سے جیت لی۔ پہلا میچ پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیتاتھا۔سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذرہوگیا تھا۔تیسرے ون ڈے میں پاکستان جونیئرزنے سینتالیس رنز سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان انڈرنائنٹین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں تین سوسات رنز اسکور کئے۔اوپنر زید عالم ایک سواٹھائیس اورروحیل نذیرتینتیس رنز نے ٹیم کونوے رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔عماد عالم انتالیس ،علی زریاب چھپن اور کپتان حسن خان اکیس رنزبناکرنمایاں رہے۔ میزبان ٹیم کے نیل اسمتھ اوراولیورڈیوس نے دو،دو وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا انڈرنائنٹین ٹیم پچاس اوورز میں نووکٹیں کھوکر دوسوساٹھ رنز بناسکے۔ریان ہکنےنے ایک سونو جیک وائٹ انتالیس رنز نے آسٹریلیاکوایک سوتین رنزکا آغازدیا۔ دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد صرف کیمرون گرین سینتالیس رنز ہی پاکستانی بولنگ کی تاب لاسکے۔ سلیمان شفقت نے تین،شاہین آفریدی نے دو اور حسن خان اورعلی زریاب نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔زیدعالم مین آف دی میچ قرارپائے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلے گی

پی سی بی کا انڈر 19 ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کی تحقیقات کا فیصلہ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں