پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ: شاہینوں کی بھرپورتیاریاں

نیلسن: (یکم جنوری 2018) کیویزسے نئے سال کی سیریز کیلئے شاہینوں نے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ نیلسن میں کھلاڑیوں نےکوچز کی زیرنگرانی بیٹنگ۔ بولنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی۔ لیگ اسپنرشاداب خان نے بھی ٹیم کوجوائن کرلیا۔

نئے سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوکیویز کے دیس میں میزبان نیوزی لینڈکے چیلنج کاسامنا ہے۔کین ولیمسن نے ونڈیز کوآؤٹ کلاس کرکے خطرناک عزائم ظاہرکردیئے۔ سرفرازاحمد الیون چھ جنوری سے پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیرنگرانی پاکستان ٹیم نے نیلسن میں سیریز کی تیاریاں شروع کر دیں۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے بھی ٹیم کوجوائن کرلیا۔ ٹریننگ کا آغاز میدان میں رننگ کے ساتھ کیاگیا۔ جس کے بعد مکی آرتھر ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اوربولنگ کوچ اظہرمحمود نے تین نیٹ لگا کربیٹسمینوں اور بولرز کو پریکٹس کرائی۔

اوپنرز فخرزمان، امام الحق اوراظہرعلی کے ساتھ بابراعظم،شعیب ملک اوردیگر بیٹسمینوں نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد بیٹنگ اورفاسٹ بولرز محمدعامر، حسن علی، رومان رئیس اوراسپنرز شاداب خان اور محمد نوازنے بولنگ پریکٹس کی۔ فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن نے کھلاڑیوں کوکیچز،رننگ،فیلڈنگ اورتھروکرانے کی مشقیں کرائیں۔ ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑی مکل فٹ اورعمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم دکھائی دیئے۔

یہ بھی پڑھیے

نیلسن :پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا

محمد حفیظ دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی کامیابی کیلئے پراعتماد

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں