Home / کھیل / دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

4

لاہور۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا جس کے مطابق دو اہم کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سر فراز احمد کی کپتانی میں 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں اظہر علی ،فخر زمان ،امام الحق ،بابر اعظم ،شعیب ملک ،محمد حفیظ ،حارث سہیل ،فہیم اشرف ،شاداب خان ،محمد نواز ،محمد عامر ،حسن علی ،عامر یامین اور رومان رئیس شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اہم سریز کے لیے عماد وسیم کو شامل نہیں کیا گیا اور ان کی جگہ محمد نواز کو موقع دیا گیا ہے ۔دوسری جانب فاسٹ باولر جنید خان بھی انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے اور ان کی جگہ عامر یامین کو موقع دیا جا رہا ہے:۔

About صالیحہ ناصر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے