ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا طاہر القادری کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والا ایسا کون سا جھوٹ ہے جس سے وہ مکر گئے؟

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ کٹھ جوڑ کرنے میں مصروف پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین معروف دینی سکالر شیخ الحدیث مولانا طاہر القادری کو آج کل سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے،گزشتہ روز بھی طاہرالقادری کی ایک ویڈیو وائیرل رہی جس میں انکے شریف خاندان کے تعلقات کے حوالے سے دوجھوٹے بیانات کو بے نقاب کیا گیا تھا جبکہ آج بھی مولانا صاحب کیایک اور ویڈیو وائیرل ہوچکی ہے جس میں اِن کے اُس جھوٹ کو بے نقاب کیا گیا

جس میں انہوں نے اپنی عمر 63سال کا ہونے کا عندیہ دیا تھا اور بعدازاں مکر گئے۔ تٖفصیلات کے مطابق اِس مذکورہ ویڈیو میں ٹی وی اینکر مولانا طاہرالقادری سے سوال کرتے ہوئی دیکھی جا سکتی ہے کہ آپ نے خواب دیکھا تھا کہ آ پ نے خواب دیکھا تھا کہ حضورﷺ نے آپ کو بشارت دی کہ آپ کی عمر 63برس ہوگی۔ کیا یہ صیح بات ہے کہ محظ ایک الزام ہے؟ جس پر مولانا صاحب فوراً جواب دیتے ہیں کہ یہ الزام ہے،جھوٹا ہے، میں نے یہ الفاظ کبھی نہیں کہے۔یہ جملے آپ کو کبھی میری زندگی میں میری بات میں نہیں ملیں گے۔ایک بار پھر سوال دہرایا جاتا ہے تو مولانا پھر یہی جواب دیتے ہیں کہ میں یہ بات کبھی نہیں کہی۔جس پر اینکر اظہار تشکرانہ انداز میں بات کو سمیٹتے ہوئے کہتی ہے کہ آپ نے آج بات کلیئر کر دی۔ بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہوتی۔۔بلکہ ساتھ ہی مولانا صاحب کا ایک پُرانا کلپ بھی چلادیا جاتا ہے کہ جس میں وہ ایک خطبے میں اپنے خواب کے متعلق بتا رہے ہیں کہ ملک الموت عرض کرے ہیں حضورپاکﷺ کے بارگار میں طاہر القادری کی روح قبض کرنے جا رہا ہوں،جیب سے وہ ایک کاغذ نکالتے ہیں جس میں اللہ کی طرف سے دیا موت نامہ ہے،مقرر وقت آچکا ہے، یہ حکم نامہ ہے موت کا۔۔۔۔۔ آپ ﷺ کی خدمت میں بیٹھا تھا میں اُس کی روح قبض کرنے جا رہا ہوں۔۔اِس موقع پر مولانا صاحب تھوڑی سی سسکتیبھرتے ہوئے کہتے ہیں۔۔قربان جائیں۔ آقاﷺ پوچھتے ہیں ملک الموت سے،عزرائیل یہ بتا کہ طاہر کی عمر کتنی ہے اس وقت؟ وہ عرض کرتے ہیں کہ آقاﷺ تیس سال سے کچھ اوپر لگ بھگ ہے،چُراسی کی بات ہے یعنی ۲۳سال تھی، تیس سے کچھ زائد ہے۔۔۔تو اِسی سے کچھ گ بھگ ہے۔۔۔۔۔مولانا صاحب کی اْواز پھر بھر جاتی ہے۔۔۔ بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ

اِس پر آقا ﷺ فرماتے ہیں ملک الموت سے کہ توُطاہر کی طرف نہ جااور اللہ پاک کی بارگاہ میں جا واپس اور میری طرف سے پوچھ کہ کیا اُس کی موت کا حکم منسوخ ہوسکتا ہے؟۔۔یہ پوچھ۔۔۔اور مجھے آ کر جواب دے۔۔ملک الموت جاتے ہیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پوچھ کر واپس آتے ہیں دوبارہ۔۔واپس آ کر عرض کرتے ہیں کہ یارسول اللہ ﷺ،اللہ پاک فرماتے ہیں کہ یہ حکم اٹل ہے۔۔۔۔یہ حکم اٹل ہے۔۔۔۔آقا ﷺ فرماتے ہیں ملک الموت سے کہ تو دوبارہ جا اور کچھ سال اور بتا دے۔۔۔اور پوچھ کہ اُس کی موت کی جگہ اتنے سال زندگی کا ایک نئا امر جاری فرما دیں۔۔کیا ممکن ہے کہ اتنے سال زندگی کا ایک اور امر جاری فرما دیں۔۔حاضرین محفل سے مخاطب ہوکر مولانا فرماتے ہیں کہ آپ سمجھ گئے نا؟

اتنے سال زندگی کا ایک اور امر جاری فرما دیں۔کیا ایسا ہے ممکن؟ملک الموت پھر لوٹ کر واپس آتے ہیں،عرض کرتے ہیں کہ یا رسول اللہ ﷺ، اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اتنی عمر کا امر نہیں مل سکتا۔آقا فرماتے ہیں کہ ملک الموت پھر جا،اُس سے ایک سال کم فرما دیں، میری طرف سے جا کر پوچھ،میں پوچھتا کہ کیا اُس سے ایک سال کا کم کا امر مل سکتا ہے؟ ملک الموت جا کرپوچھتے ہیں، باری تعالی فرماتے ہیں ہاں اُس سے ایک سال کم کا امر مل سکتا ہے۔پھر واپس آکرفرماتے ہیں کہ اللہ تعالی ایک سال کا کم کا امر دے سکتے ہیں،آقا ﷺخوش ہوجاتے ہیں اورفرماتے ہیں کہ ملک الموت واپس پلٹ جا اور میری طرف سے اللہ پاک کو درخواست کر کہ باری تعالی میر ی خواہش یہ ہے کہ تو اِس کی موت کا حکم منسوخ فرما دے،جتنے ایک سال کم کا عرض کیا اُتنے کا ایک اور امر جاری فرما دے،ملک الموت جا کر عرض کرتے ہیں، اور باری تعالی فرماتے ہیں کہ

میں اتنے سال کاایک اور امر جاری فرما دیا۔واپس آ کر وہ حضورپاکﷺ کی بارگاہ میں اطلاع کرتے ہیں کہ آپ فرماتے ہیں یہ حکم نامہ موت کا پھاڑ دے،موت کا حکم نامہ پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں،اور کہتے ہیں اتنے سالوں کا ایک اور امر جاری ہوگیا،۔۔۔دوستو(مولاناکی آواز کانپ جاتی ہے،اور آنکھیں نم ہوجاتی ہیں)۔۔۔۔۔وہ بات مجھے اچھی طرح یاد ہے،بھولی نہیں ہے،اور وہ جتنی عمر اُس وقت تھی میری،وہ جس نئے امر کی بات ہوئی وہ اُس سے کم ہے۔اور یوں خواب کے اعدادوشمار کے مطابق طاہرالقادری کی عمر 63سال بنتی ہے،اور یہ اسی خواب میں ملنی والی بشارت اور باری تعالی کے

جاری کردہ نئے امر سے ہی حیات ہیں ورنہ مولانا صاحب کے دیئے گئے تاثر کے مطابق آج انہیں ہم سے بچھڑے کئی سال گزر چُکے ہوتے ااور اِن کے چاہنے والے تاحال سوگوار ہوتے۔ واضح رہے کہ مولانا طاہرالقادری کے جھوٹ کے حوالے سے گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔جس بنا پر اِن کے سیاست میں موجودہ کردار پر کئی سوالات اُٹھ رہے ہیں،کہ اگراِن کی بے وزن باتیں بے نقاب ہورہی ہیں تو ماڈل ٹاؤن سانحے پر بھی ممکن ہے کہ عوام کو گمراہ کررہے ہوں۔اکثر صارفین کا موقف ہے کہ مذہب کے نام سیاست ناقابل قبول ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں