وزیر داخلہ بلوچستان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی آئندہ 24 گھنٹوں میں اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کریں گے۔ انہوں نے یہ اقدام 14 اراکین اسمبلی کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک لانے کے بعد کیا ہے۔

اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ یہ تحریک بلوچستان اسمبلی کے 14 اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔

تحریک عدم اعتماد رکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور سید آغا رضا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔

عدم اعتماد کی تحریک پر رکن اسمبلی میر قدوس بزنجو، میر کریم نوشیروانی، آغا رضا، میر خالد لانگو، نوابزادہ طارق مگسی، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، محمد اختر مگسی، زمرد خان اچکزئی، حسین بانو، شاہدہ رؤف، خلیل الرحمان، عبدالمالک کاکٹر اور امان اللہ نوتیزئی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں