ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں بدترین مظاہرے جاری، اصفہان میں 9 افراد ہلاک

تہران : ایران میں کئی روز سے جاری احتجاج شدت اختیار کر گیا، اصفہان میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت مخالف احتجاج میں شدت آگئی، کئی روز سے جاری مظاہروں میں عوام صدر روحانی سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں، اصفہان میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپ کے دوران 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ اصفہان کے علاقے کاہدیریجان میں پولیس اسٹیشن کو جلانے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 مظاہرین ہلاک ہوئے، پولیس نے احتجاج میں شامل 100 کے قریب افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے جاری احتجاجی مظاہرے تہران، مشہد، اصفہان سمیت کئی شہروں میں پھیل چکے ہیں، فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ فورسز نے سیکڑوں افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ سماء

Email This Post

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں