Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / دلچسپ و عجیب / محبوبہ کے ساتھ پکڑے جانے پر دولہے نے شادی کے 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی !

محبوبہ کے ساتھ پکڑے جانے پر دولہے نے شادی کے 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی !

8

قاہرہ۔ مصرمیں دلہے نے چوری پکڑی جانے پر شادی کے 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی۔ مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع علاقے المرج میں دلہے نے دلہن کوشادی کے محض 15 منٹ بعد ہی طلاق دے دی۔ نکاح کے بعد دلہا ایک دم غائب ہوگیا جس کے دیکھنے دلہن خود اٹھی تو اسے دلہا دوسرے کمرے میں ایک عورت کے ساتھ پایا گیا۔ دلہے کے ساتھ کمرے میں موجود عورت رقاصہ تھی اور دونوں کے درمیان گفتگو سے اندازہ ہوا کہ ان کا آپس میں پرانا تعلق ہے۔ اس دوران دلہے نے چوری پکڑے جانے پر دلہن کو طلاق دی اور فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگیا تا کہ اسے لوگوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پولیس نے رقاصہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے جب کہ دلہے کی بھی تلاش جاری ہے۔ دلہن نے پولیس کوبیان میں کہا کہ نکاح کے محض 15 منٹ بعد دلہا کو اُس کی محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا، جس پررقاصہ نے مجھے زد وکوب بھی کیا اور کہا کہ میں تم کو اپنا عاشق چھیننے نہیں دوں گی:۔

About محمد ہارون عباس قمر

محمد ہارون عباس، صحافی، براڈکاسٹراورسافٹ وئر انجینئرپاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم فیصل آباداوربراڈکاسٹنگ کی تعلیم ہلورسم اکیڈمی ، ہالینڈسے حاصل کی۔ کمپیوٹر میں تعلیم اسلام آباد، پاکستان سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، ریڈیائی صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلزکے ساتھ ساتھ ریڈیو ایران،ریڈیو پاکستان سے ان کی وابستگی رہی۔ تعلیم اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، وسطی ایشیائی ریاستوں‌کے علاوہ مشرقی یوروپ کے مختلف ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔مختلف اخبارات میں سماجی، سیاسی اور تکنیکی امور پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اردو زبان کو کمپیوٹزاڈ شکل میں ڈھالنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ محمد ہارون عباس ممتاز این جی اوز سے وابستہ رہے ہیں۔ جن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ساوتھ ایشین سنٹر اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ فورم پاکستان این جی اوز فیڈرشین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا ونگ اسلام آباداور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی تنظیم پارلیمنٹرین کمشن فار ہیومین رائٹس میں بھی تکنیکی امور کے نگران رہے ۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز گروپ جنگ گروپ آف نیوزپیپرز، پاکستان کے اردو زبان کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے مقتدرہ قومی زبان ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ دیوان گروپ آف کمپنیز کو تکنیکی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ محمد ہارون عباس القمر آن لائن کے انتظامی اور تکنیکی امور کے نگران ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پاکستان کی تمام نیوز سائٹس کے پلیٹ فارم پاکستان سائبر نیوز ایسوسی ایشن کے پہلے صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے