پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
مزید جانئیے: وفاقی کابینہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر مایوسی اور افسوس کا اظہار
اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، سید نوید قمر، غلام احمد بلور، بیرسٹر ظفر اللہ، سینیٹر مشاہداللہ، شاہ محمود قریشی، آفتاب شیر پاؤ اور صاحبزادہ طارق اللہ سمیت دیگر سیاسی رہنما موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی سکھاتا ہے امریکا پر اعتماد میں احتیاط لازم ہے: خواجہ آصف
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی جا رہی ہے۔ جس کی روشنی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور پاکستان کے جوابی موقف پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے۔