وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری کو ٹیلی فون کیا جس میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے وزیراعظم کو صوبے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور بلوچستان میں بھی غیر جمہوری قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری سے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے تعاون سے تحریک عدم اعتمام کو ناکام بنا دیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں