Home / اہم ترین / طاہرالقادری کا احتجاج: پنجاب حکومت کا کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ

طاہرالقادری کا احتجاج: پنجاب حکومت کا کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے عوامی تحریک کے احتجاج کے اعلان پر کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ روز حکومت کے خلاف 17 جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر حکمت عملی بنائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پرُ امن احتجاج کو نہ روکنے اور احتجاج کرنے والوں کو سیکیورٹی بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج جمہوری حق ہے،کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہےتو شوق سے کرے، پر امن احتجاج کو نہیں روکا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے گزشتہ دنوں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ سے 7 جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا

About محمد ہارون عباس قمر

محمد ہارون عباس، صحافی، براڈکاسٹراورسافٹ وئر انجینئرپاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم فیصل آباداوربراڈکاسٹنگ کی تعلیم ہلورسم اکیڈمی ، ہالینڈسے حاصل کی۔ کمپیوٹر میں تعلیم اسلام آباد، پاکستان سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، ریڈیائی صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلزکے ساتھ ساتھ ریڈیو ایران،ریڈیو پاکستان سے ان کی وابستگی رہی۔ تعلیم اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، وسطی ایشیائی ریاستوں‌کے علاوہ مشرقی یوروپ کے مختلف ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔مختلف اخبارات میں سماجی، سیاسی اور تکنیکی امور پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اردو زبان کو کمپیوٹزاڈ شکل میں ڈھالنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ محمد ہارون عباس ممتاز این جی اوز سے وابستہ رہے ہیں۔ جن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ساوتھ ایشین سنٹر اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ فورم پاکستان این جی اوز فیڈرشین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا ونگ اسلام آباداور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی تنظیم پارلیمنٹرین کمشن فار ہیومین رائٹس میں بھی تکنیکی امور کے نگران رہے ۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز گروپ جنگ گروپ آف نیوزپیپرز، پاکستان کے اردو زبان کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے مقتدرہ قومی زبان ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ دیوان گروپ آف کمپنیز کو تکنیکی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ محمد ہارون عباس القمر آن لائن کے انتظامی اور تکنیکی امور کے نگران ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پاکستان کی تمام نیوز سائٹس کے پلیٹ فارم پاکستان سائبر نیوز ایسوسی ایشن کے پہلے صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے