Home / شوبز / پاکستانی فلم ’’پرچی‘‘ باکس آفس پر چھا گئی

پاکستانی فلم ’’پرچی‘‘ باکس آفس پر چھا گئی

فلم نے باکس آفس پر اچھا آغازکرتے ہوئے  3 دن میں 3 کروڑ کمالیے؛ فوٹو:فائل

فلم نے باکس آفس پر اچھا آغازکرتے ہوئے 3 دن میں 3 کروڑ کمالیے؛ فوٹو:فائل

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ حریم فاروق  اور علی رحمان کی 5 جنوری کوریلیز ہونے والی فلم ’پرچی‘شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی فلم نے 3 دن میں 3 کروڑ کماکر سب کو حیران کردیا۔

پاکستانی سینما انڈسٹری پر گزشتہ کئی دہائیوں سے چھایا جمود پے درپے ریلیز ہونے والی فلموں کے باعث  اب آہستہ آہستہ چھٹنے لگاہے گزشتہ برس  ریلیز ہونے والی فلموں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’نامعلوم افراد2‘ اور ’یلغار‘ کو نہ صرف شائقین نے پسند کیا بلکہ یہ فلمیں باکس آفس پر غیر معمولی بزنس کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔ 2017 کے اختتام پر بھی مقامی سینماؤں میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں اداکار شان کی’ارتھ‘، احسن خان اور نیلم منیر کی ’چھپن چھپائی‘ اورعروہ حسین کی رنگریزا‘شامل ہیں۔ یہ فلمیں باکس آفس پر خاص بزنس کرنے میں تو کامیاب نہ ہوسکیں لیکن2018 کی ابتدا میں حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم’پرچی‘نے ریلیز ہوتے ہی کمال کردکھایا۔

فلم نے باکس آفس پر اچھا آغازکرتے ہوئے  3 دن میں 3 کروڑ کمالیے، فلم لوگوں کو اتنی زیادہ پسند آرہی ہے کہ سارے شوز ہاؤس فل جارہے ہیں۔ سینما مالکان کا کہنا ہے کہ ریلیز کے پہلے دن شائقین کا ہجوم فلم دیکھنے کے لیے امڈ پڑا۔ امید کی جارہی ہے کہ فلم مزید اچھا بزنس کرکے 500 ملین تک کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

#Parchi off to a smashing start at the Box Office in Pakistan and collects 3 Crores in just 3 Days! #Parchi is currently running houseful in Pakistan and is set to release in USA, UAE Canada on the 12th of Jan 2017, in France and UK on the 19th of Jan 2018. #ParchiWinningHearts #ParchiTakesOver #ParchiWillBlowYourMind #DaewooExpress @imranrazakazmi @jerjeesseja @lakhani_arif_ca @alirehmankhan @hareemfarooq @theusmanmukhtar @ahmedaliakbarofficial @shafqee @thetalaljilani @mojizhasan @mfaizansk @faizasaleem90 @mahenurhaider @salmaanshaukat

A post shared by Parchi (@parchithemovieofficial) on Jan 8, 2018 at 5:38am PST

فلم ’پرچی‘میں حریم فاروق اور علی رحمان نے مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ دیگر کاسٹ میں احمد علی، فائزہ سلیم، شفقت چیما، فیضان شیخ، حیدر خان اور عثمان مختار شامل ہیں۔ اظفر جعفری کی ہدایت کردہ  فلم کو عمران رضا کاظمی، عارف لاکھانی اور حریم فاروق نے مشترکہ طور پرپروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کہانی مزاح سے بھرپور ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

About محمد ہارون عباس قمر

محمد ہارون عباس، صحافی، براڈکاسٹراورسافٹ وئر انجینئرپاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم فیصل آباداوربراڈکاسٹنگ کی تعلیم ہلورسم اکیڈمی ، ہالینڈسے حاصل کی۔ کمپیوٹر میں تعلیم اسلام آباد، پاکستان سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، ریڈیائی صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلزکے ساتھ ساتھ ریڈیو ایران،ریڈیو پاکستان سے ان کی وابستگی رہی۔ تعلیم اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، وسطی ایشیائی ریاستوں‌کے علاوہ مشرقی یوروپ کے مختلف ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔مختلف اخبارات میں سماجی، سیاسی اور تکنیکی امور پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اردو زبان کو کمپیوٹزاڈ شکل میں ڈھالنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ محمد ہارون عباس ممتاز این جی اوز سے وابستہ رہے ہیں۔ جن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ساوتھ ایشین سنٹر اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ فورم پاکستان این جی اوز فیڈرشین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا ونگ اسلام آباداور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی تنظیم پارلیمنٹرین کمشن فار ہیومین رائٹس میں بھی تکنیکی امور کے نگران رہے ۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز گروپ جنگ گروپ آف نیوزپیپرز، پاکستان کے اردو زبان کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے مقتدرہ قومی زبان ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ دیوان گروپ آف کمپنیز کو تکنیکی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ محمد ہارون عباس القمر آن لائن کے انتظامی اور تکنیکی امور کے نگران ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پاکستان کی تمام نیوز سائٹس کے پلیٹ فارم پاکستان سائبر نیوز ایسوسی ایشن کے پہلے صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے