ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی شہزادہ ولید بن طلال فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل

گزشتہ سال سعودی حکام نے کرپشن الزامات میں گرفتار شہزادوں کو رہا بھی کیا تھا۔ فوٹو : فائل

ریاض: سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادہ ولیدبن طلال کو کارلٹن ہوٹل سے الہیر جیل  منتقل کردیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے شہزادہ ولیدبن طلال سے رہائی کے بدلے ایک کھرب روپے سے زائد رقم اور کمپنیوں کا کنٹرول حکومت کے حوالے کرنے کا کہا تھا تاہم شہزادہ ولید بن طلال کے انکار پر انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد

گزشتہ سال سعودی حکام نے کرپشن الزامات میں گرفتار شہزادوں کو رہا بھی کیا تھا جن میں سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے 2 بیٹے بھی شامل تھے، شہزادوں کو سعودی حکومت کے ساتھ مالی معاہدے کے بعد رہا کیا گیا اور سعودی اٹارنی جنرل نے ان کی رہائی کی منظوری دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں گرفتار 2 شہزادے رہا

واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی حکومت نے اینٹی کرپشن کمیٹی بنا کر شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں اور 4 وزرا سمیت درجنوں اعلیٰ حکام کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں