قابض بھارتی فوجیوں کے مظالم،5کشمیری شہید

سری نگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ قاض فوج نے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے اڑی میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد اڑی میں حالات کشیدہ ہیں اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کا تعلق عسکریت تنظیم جیش محمد سے تھا اور وہ خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ اس دوران ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے علاقے سندربنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں