Home / تقریبات / ادب / جگنو امن مشاعرہ /ادبی نشست۔بیاد ر اؤ قاسم علی شہزاد۔(جگنو)۔ 2018

جگنو امن مشاعرہ /ادبی نشست۔بیاد ر اؤ قاسم علی شہزاد۔(جگنو)۔ 2018

8 hours ago
0

نمائندہ خصوصی :اظہراقبال مغل
رپورٹ۔۔جگنو امن مشاعرہ /ادبی نشست۔بیاد ر اؤ قاسم علی شہزاد۔(جگنو)۔ 2018
علمی ،ادبی،سماجی و ثقافتی تنظیم جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام لیہ میں مقیم ممتاز شاعر،ادیب و دانشور شمشاد سرائی کے اعزاز میں جگنو امن مشاعرہ اور ان کی شہرہ آفاق تصنیف حرف حرف خوشبو کی تقریبِ پذیرائی کا اکادمی ادبیات،پاکستان، لاہور میں انعقاد
ایم زیڈ کنول ،چیف ایگزیکٹو نے تقریب کی میزبانی کی۔صدارت آغا نور محمد خان پٹھان نے کی۔
شگفتہ غزل ہاشمی، مقصود چغتائی ،مظہر جعفری،محمد جمیل،اقبال راہی ،بابر شکیل ہاشمی،شہزاد تابش ،اعجاز اللہ ناز،عابدہ قیصر،تجدید قیصر،عالیہ بخاری ہالہ، گلشن عزیز، حافظ عرفان کٹھانہ(سعودی عرب)ریاض احمد ریاض ،وکٹوریہ پیٹرک اور دیگر کی شرکت۔

لاہور(ڈائرکٹر میڈیا نیوز) اکادمی ادبیات پاکستان، لاہور میں سالِ نوکی اولین ساعتوں میں پہلاماہانہ مشاعرہ /ادبی نشست،بیاد۔ راؤقاسم علی شہزاد(جگنو) کے سلسلے میں لیہ میں مقیم ممتاز شاعر،ادیب و دانشور شمشاد سرائی کے اعزاز میں جگنو امن مشاعرہ اور ان کی شہرہ آفاق تصنیف حرف حرف خوشبو کی تقریبِ پذیرائی کا انعقاداکادمی ادبیات پاکستان، لاہور میں کیا گیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض معروف شاعرہ، ادیبہ ، جگنو انٹر نیشنل کی چیف ایگزیکٹو ایم زیڈ کنولؔ نے ادا کئے۔ صدارت معروف علمی، ادبی، شخصیت سابقہ ریذیڈنٹ ڈائریکٹرمحترم آغا نور محمدنے کی ۔ شمشاد سرائی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔مہما نانِ محتشم اختر ہاشمی، اور آئینہ مثال (دخترِ لیہ) تھے ۔ صابر جاذب (لیہ ) اور عابد چوہدری (کوریا) نے مہمانِ اعزازشرکت فرمائی۔ مہمانوں کا بھر پور استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے۔ نوجوان قاری حافظ عرفان کٹھانہ (سعودی عرب)نے تلاوت کی۔ ریاض احمد ریاض نے نذرانۂ عقیدت بحضور رسولِ مقبولﷺ پیش کیا۔ مقصود چغتائی ، میڈیا سیکریٹری نے تقریب کے حوالے سے تعار فی کلمات ادا کئے۔ تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست میں”حرف حرف خوشبو” کی تقریبِ پذیرائی کے سلسلے میں شمشاد سرائی کے فن اور شخصیت پر بھر پور مقالہ جات پیش کئے گئے۔آغا نور محمد خان پٹھان ،ایم زیڈ کنول، شگفتہ غزل ہاشمی،صابر جاذب،آئینہ مثال،اکادمی ادبیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد جمیل اور ندیم اسلم نے حرف حرف خوشبو کو دبستانِ ادب میں خوبصورت اضافہ قرار دیا۔ا حباب نے صاحبِ کتاب کو مبارک باد پیش کی۔شمشاد سرائی سے ان کا بہت سا کلام سنا گیا۔ دوسری نشست میں جگنو امن مشاعرہ کا اہتما م کیا گیاتھا۔ایم زیڈکنول، اختر ہاشمی، نذیر قیصر، اقبال راہی،شگفتہ غزل ہاشمی، بابرشکیل ہاشمی، شہزاد تابش، اعجازاللہ ناز، احمد فہیم میو،شیراز انجم، ریاض احمد ریاض ،مظہر جعفری،گلشن عزیز،محمد جمیل، عالیہ بخاری ہالہ،وکٹوریہ پیٹرک،ریحانہ اشرف ا ور دیگرنے خوبصورت کلام سے بزم کو گرمایا۔ شمشاد سرائی نے ایک بار پھراحباب کی فرمائش پر اپنا خوبصورت کلام نذرِ احباب کیا۔ تقریب میں شاعروں ، ادیبوں، صحافیوں ، طلبہ اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اور شمشاد سرائی کو اس باوقار تقریب کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد پیش کی ۔اس کے ساتھ ہی جگنو انٹر نیشنل کی تمام ٹیم خصوصا ” چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنول کی فروغِ ادب کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ مقصود چغتائی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور پھر پُر تکلف چائے کے اہتمام کے ساتھ یہ یادگارتقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔


2018-01-18

About محمد ہارون عباس قمر

محمد ہارون عباس، صحافی، براڈکاسٹراورسافٹ وئر انجینئرپاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم فیصل آباداوربراڈکاسٹنگ کی تعلیم ہلورسم اکیڈمی ، ہالینڈسے حاصل کی۔ کمپیوٹر میں تعلیم اسلام آباد، پاکستان سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، ریڈیائی صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلزکے ساتھ ساتھ ریڈیو ایران،ریڈیو پاکستان سے ان کی وابستگی رہی۔ تعلیم اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، وسطی ایشیائی ریاستوں‌کے علاوہ مشرقی یوروپ کے مختلف ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔مختلف اخبارات میں سماجی، سیاسی اور تکنیکی امور پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اردو زبان کو کمپیوٹزاڈ شکل میں ڈھالنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ محمد ہارون عباس ممتاز این جی اوز سے وابستہ رہے ہیں۔ جن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ساوتھ ایشین سنٹر اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ فورم پاکستان این جی اوز فیڈرشین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا ونگ اسلام آباداور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی تنظیم پارلیمنٹرین کمشن فار ہیومین رائٹس میں بھی تکنیکی امور کے نگران رہے ۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز گروپ جنگ گروپ آف نیوزپیپرز، پاکستان کے اردو زبان کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے مقتدرہ قومی زبان ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ دیوان گروپ آف کمپنیز کو تکنیکی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ محمد ہارون عباس القمر آن لائن کے انتظامی اور تکنیکی امور کے نگران ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پاکستان کی تمام نیوز سائٹس کے پلیٹ فارم پاکستان سائبر نیوز ایسوسی ایشن کے پہلے صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے