ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی پارلیمنٹ پر تنقید بلا جواز ہے: خورشید شاہ

یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کی زیرِ قیادت متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔

یہاں عمران خان سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا تذکرہ کررہے تھے، جن کی نااہلی کے بعد اسمبلی کی جانب سے انتخابی اصلاحات ایکٹ میں ترمیم کرکے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کی راہ ہموار کردی گئی تھی۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ‘حکومتی ناکامی کو پارلیمنٹ کی ناکامی نہیں کہا جا سکتا’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘نواز شریف عدالتوں اور اداروں کی توہین کرتے ہیں اور عمران خان پارلیمنٹ کی توہین کرتے ہیں، نواز شریف اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں ہے’۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرقیادت متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہی، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے شرکت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں