ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 2 خواتین شہید، 5 زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے گاؤں کندن پور میں آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ رات سے جاری بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات جاری ہیں، گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 65 سالہ خاتون شہید ہوئی تھیں، جس پر پاکستان نے قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔

رواں ہفتے بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔

جس پر پاکستان نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی دہلی کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کسی ’اسٹریٹیجک غلطی‘ کا باعث بن سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں