ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اکشے کی فلم نے ریلیز سے پہلے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

اکشے کمار کی فلم ’پیڈ مین‘ 9 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو: فائل

اکشے کمار کی فلم ’پیڈ مین‘ 9 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم’ پیڈمین‘ نے ریلیز سے پہلے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار ان دنوں ایکشن کے بجائے سماجی مسائل پر بننے والی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم ’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کی کامیابی کے بعد اب انہوں نے ایک اور سماجی موضوع پر بننے والی فلم ’پیڈمین‘ کرنے کا فیصلہ کیا جس نے ریلیز سے قبل ہی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پیڈ مین ‘ کی پروڈیوسر اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی فلم کی ریلیز سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اکشے کمار کو کہا تھا کہ میں انہیں مختلف جگہوں پر لیکر جاؤں گی خیر فلم ’پیڈمین ‘ نہ صرف دنیا بھر کے 50 ممالک میں ریلیز کی جارہی بلکہ یہ بالی ووڈ کی پہلی فلم بھی ہے جو روس سے آئیوری کاسٹ اور آئیوری کاسٹ سے لیکرعراق تک ایک ہی دن اور ایک ہی تاریخ میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اکشے نے سنجے لیلا بھنسالی کی بات رکھ لی

واضح رہے آر بالکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پیڈمین‘ میں اکشے کے ساتھ سونم کپور اور رادھکا آپٹے مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ 9 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں