Home / شوبز / قزاقستان: مقابلہ حسن میں شامل سابق امیدوار مرد نکلا

قزاقستان: مقابلہ حسن میں شامل سابق امیدوار مرد نکلا

22 سالہ نوجوان 4 ہزار دوشیزائوں کے گروپ میں شامل تھا
مقابلے آخری مرحلے میں خود ہی اپنا بھانڈا پھوڑ دیا
آستانہ( مانیٹرنگ ڈیسک)قازقستان میں مقابلہ حسن میں شامل سابق امیدوار مر د نکلا‘ عرب ٹی وی کے مطابق قازقستان سے تعلق رکھنے والے مرد نے اپنی جنس خفیہ رکھتے ہوئے خواتین کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لیاتھا۔22 سالہ ایلی ڈیا گیلو نامی شخص میں حصہ لینے والے4000 دوشیزائوں کے گروپ میں شامل تھا۔ حیران کن طور پر اس شخص کی کرشماتی شخصیت اور تصاویر کو دیکھ کر پہلی نظر میں وہ ایک حسین و جمیل دوشیزہ لگتی ہے ۔اس شخص نے خود ہی مقابلے کے اخری مراحل میں ذرائع ابلاغ کے سامنے اپنا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے بتایا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔ اس کے بعد مقابلے کے منتظم کمیٹی نے اس کا نام مقابلے کی فہرست سے نکال دیا۔ ڈیاگیلیو نے کہا کہ دور حاضر کی زیادہ تر لڑکیاں ایک دوسرے کی نقالی کرتی ہیں حتیٰ کہ ان کے خیالات اور نئے فیشن کو اختیار کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ فیشن کی پیروی کرکے وہ اور حسین ہوجائینگی۔ میں ایسے حسن کو حقیقی خوبصورتی نہیں سمجھتا۔

About سرفراز احمد عباسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے