Home / شوبز / ویلنٹائن ڈے محبت کے اظہار کی تشہیر اور نشریات پر پابندی

ویلنٹائن ڈے محبت کے اظہار کی تشہیر اور نشریات پر پابندی

تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو ہائی کورٹ کے فیصلے کی پاسداری کریں، پیمرا کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلوں پر ویلنٹائن ڈے کی تشہیر اور نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔ پیمرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے گزشتہ سال 13 فروری کے فیصلے کے تحت ٹی وی چینلز اور پرنٹ میڈیا پر ویلنٹائن ڈے کی تشہیر اور نشریات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی پاسداری کریں۔ پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پابندی سے متعلق فیصلے کا متن بھی شامل کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز نے ویلنٹائن ڈے کی نشریات پر پابندی لگادی تھی۔ درخواست گزار نے ویلنٹائن ڈے کوغیر اسلامی دن قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

About سرفراز احمد عباسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے