ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سٹی اسپورٹس کے تحت چوتھے بیچ گیمز

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر کا 10 لاکھ روپے دینے کا وعدہ
10 اور 11 مارچ کو انعقاد ہوگا 800 سے زائد کھلاڑی شرکت کرینگے، صدر احمد اسلم خان
کراچی(اسپورٹس ڈیسک) کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ چوتھے کے سی ایس اے بیچ گیمز 10 اور 1 1 مارچ کو کراچی میں منعقد کیے جائیں گے جس کے لیے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے دس لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ گیمز میں 20 مردوں اور خواتین کے ڈسپلنز کو شامل کیا گیا ہے جس میں سے 800 زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ساتھ ایاز موتی والا، خالد رحمانی،غلام محمد و دیگر موجود تھے۔ اسلم خان نے بتایا کہ وزیر کھیل سندھ نے کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلیٰ بننا قبول کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ معروف ادارے نیموز کو ایونٹ منیجر مقرر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں