ماضی میں کسی سے ٹوٹ کر محبت کی تھی، پریانکا چوپڑا

اب گذشتہ ایک سال سے اکیلی ہوں
خالی انگلیاں میری تنہائی کی گواہ ہیں
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں کسی سے ٹوٹ کر محبت کی تاہم اب وہ گزشتہ ایک سال سے اکیلی ہیں اور اب ان کا تعلق کسی کے ساتھ نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکاچوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں کسی سے ٹوٹ کر محبت کی تاہم اب وہ اکیلی ہیں۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہوں نے امریکہ میں رہائش کے دوران کسی سے دوستی کی۔ پریانکا چوپڑا نے خواتین کی انگلیوں کے انگوٹھی سے خالی ہونے کو عورت کے بغیر شادی شدہ اور غیر منگنی شدہ ہونے کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خالی انگلیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ وہ تاحال تنہا ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک نہ ایک دن شادی تو کرنی ہے جب بھی کروں گی سب کو ضرور بتائوں گی ۔ فی الحال میری ساری توجہ اداکاری کی جانب ہے تاکہ بہتر طریقے سے کام کرسکوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں