ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی میں جائیداد یں ٗ خریدنے والے ٗ 230پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ

منی لانڈرنگ کے ذریعے دبئی میں 400پاکستانی جائیدادیں خریدچکے ہیں ٗ 7کھرب روپے سے جائیدادیں خریدنے والوں میں میڈیا مالکان ریٹائرڈ ججزز اور جرنیل بھی شامل ہیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے دبئی سمیت بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی جانب سے جائیدادکی خرید اری پر کارروائی کیلئے نیب کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسیاں) دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں روپے کی جائیدادیں ہونے کے انکشاف پر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے پاس ایسے افراد کی فہرست موجود ہے اور انہیں خط لکھ کر کہا جارہاہے کہ وہ منی ٹریل پیش کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک،ایف بی آر اور نادرا کو بھی معلومات کے حصول کے لیے خطوط لکھے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے جائیدادیں خریدنے والوں کے اکائونٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے سوا 2 کھرب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث 230 پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ کردیاگیاہے اور دبئی میں جائیدادوں سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ منی لانڈرنگ کے ذریعے دبئی میں غیر قانونی طور پر جائیدادیں بنانے والے شہریوں کی کل تعداد 4 سو بتائی جاتی ہے اور مذکورہ نوٹسز پہلے مرحلے میں جاری کیے گئے ہیں۔ تحقیقاتی ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر 7 کھرب روپے کی منی لانڈرنگ سے دبئی میں جائیدادیں خریدی گئیں، جن افرادنے خریدیں ان میں میڈیا مالکان، ریٹائرڈ جرنیل و ججز کے علاوہ سیاستدان سمیت اداکار، وکلا اور ڈاکٹرز شامل ہیں۔ دوسری طرف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے دبئی سمیت بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالر کی غیر قانونی سرمایہ کاری پر کارروائی کے لیے نیب کو ریفرنس بھیجنے کا متفقہ فیصلہ کرلیا کمیٹی نے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے انسائیڈ ٹریڈنگ کی روک تھام کے حوالے سے کارکردگی پر عدم اطمینان اور برہمی کا اظہار کیا جبکہ کمیٹی نے رئیل اسٹیٹ (پراپرٹی) کی رجسٹریشن کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے میاں عبدالمنان کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اجلاس میں دبئی میں پاکستانیوں کی جانب سے اربوں روپے کی غیر قانونی سرمایہ کاری کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کے رپورٹ پیش کردی گئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں