Home / اہم ترین / آئندہ حکومت مخلوط ہوگی کسی کو اکثریت نہیں ملے گی ٗ آصف زرداری

آئندہ حکومت مخلوط ہوگی کسی کو اکثریت نہیں ملے گی ٗ آصف زرداری

نوا زشریف نے اقتدار میں آکر اپنا کاروبار چمکایا ٗ ہم الیکشن میں جنوبی پنجاب سے کامیابی حاصل کرینگے ٗ کراچی میرا شہر ہے
شہباز شریف پنجاب میں صاف پانی مہیا نہیں کرسکے ٗ لاہور میں اب بھی بجلی جاتی ہے ٗ سابق صدر کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نواز شریف کے گھر تشریف لائے نہ کہ پاکستان کیلئے آئے نواز شریف نے اقتدار میں آکر اپنا کاروبار چمکایا نواز شریف کی پاکستان کے بارے میں سوچ شرمناک ہے۔ نواز شریف کو نہیں معلوم تھا کوئی اور بھی انہیں نکال سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک بھی ایم این اے یا ایم پی اے کو فنڈ نہیں دیئے گئے۔ سیاستدان اگر کل آنیوالی سوچ کو سمجھ نہ سکتا ہو تو وہ سیاست نہ کرے۔ میاں صاحب نے جب سے جعلی میندیٹ لیا وہ گریٹز پنجاب کی سیاست پر ہیں۔ ان کے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کو ہٹادیں تو پھر دیکھتے ہیں ان کی کتنی مقبولیت ہے۔ یہ پروٹوکول میں آتے ہیں چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ ایک سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس مرتبہ پارلیمنٹمیں کسی کو بھی اکثریت نہیں ملے گی لہٰذا مجھے بھاری مینڈیٹ ملنے والا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔ آئندہ مخلوط حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی اس طرح کی ہے کہ ہم ہر کسی کے ساتھ چل سکتے ہیں۔ طاہر القادری کے لاہور میں ہونیوالے جلسے میں ہم تو عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار تھے وہ نہیں آئے میں تو شو کرکے چلا گیا کرسیاں عمران خان کی خالی تھیں۔ہم نے تھر میں کام کیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں ہم سندھ اور بلوچستان سے جیتیں گے۔ الیکشن میں جنوبی پنجاب میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں زرداری نے بتایا کہ ان کی چھوٹی بیٹی کو سیاست میں دلچسپی ہے۔ بلاول بھٹو لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میرا شہرا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کراچی میں امن ہو۔ ٹیکنو کریٹس اس وقت ملک نہیں سنبھال سکتے۔ نواز شریف نے سڑکوں پر اتنا بہتر کام نہیں کیا لاہور میں اب بھی بجلی جاتی ہے۔ شہباز شریف پنجاب میں صاف پانی مہیا نہیں کرسکے وہ شہباز شریف نہیں شوباز شریف ہیں۔

About محمد ہارون عباس قمر

محمد ہارون عباس، صحافی، براڈکاسٹراورسافٹ وئر انجینئرپاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم فیصل آباداوربراڈکاسٹنگ کی تعلیم ہلورسم اکیڈمی ، ہالینڈسے حاصل کی۔ کمپیوٹر میں تعلیم اسلام آباد، پاکستان سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، ریڈیائی صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلزکے ساتھ ساتھ ریڈیو ایران،ریڈیو پاکستان سے ان کی وابستگی رہی۔ تعلیم اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، وسطی ایشیائی ریاستوں‌کے علاوہ مشرقی یوروپ کے مختلف ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔مختلف اخبارات میں سماجی، سیاسی اور تکنیکی امور پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اردو زبان کو کمپیوٹزاڈ شکل میں ڈھالنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ محمد ہارون عباس ممتاز این جی اوز سے وابستہ رہے ہیں۔ جن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ساوتھ ایشین سنٹر اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ فورم پاکستان این جی اوز فیڈرشین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا ونگ اسلام آباداور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی تنظیم پارلیمنٹرین کمشن فار ہیومین رائٹس میں بھی تکنیکی امور کے نگران رہے ۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز گروپ جنگ گروپ آف نیوزپیپرز، پاکستان کے اردو زبان کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے مقتدرہ قومی زبان ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ دیوان گروپ آف کمپنیز کو تکنیکی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ محمد ہارون عباس القمر آن لائن کے انتظامی اور تکنیکی امور کے نگران ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پاکستان کی تمام نیوز سائٹس کے پلیٹ فارم پاکستان سائبر نیوز ایسوسی ایشن کے پہلے صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے