عمران خان کھوٹے سکے ہیں ، ان کا کوئی سیاسی مستقبل ہیں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن ، پاکستان کی ترقی کے لئے کوششیں جاری رکھے گی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کھوٹے سکے ہیں جن کا آئندہ کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی کے لیے عملی کوششیں جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین پاکستان مسلم لیگ ن کی نومنتخب سٹی صدر و رکن صوبائی اسمبلی بیگم سلطانہ شاہین سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملک بھر میں متحرک ہے اور عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لودھراں کے الیکشن میں عوام نے ثابت کردیا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن پر ہی اعتماد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں