ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رنویر سنگھ  نے کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی

فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ نے ایک فلم کا معاوضہ 13 کروڑ روپے کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ نے ایک فلم کا معاوضہ 13 کروڑ روپے کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے شادی میں آدھے گھنٹے کی شرکت کے عوض 2 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرادی۔

بالی ووڈ میں فلم ’بینڈ باجا بارات ‘ سے ڈیبیو کرنے والے اداکار رنویر سنگھ کو انڈسٹری کا سب سے شرارتی اداکار سمجھا جاتا ہے جنہوں نے فلم ’رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی فلموں میں حقیقی اداکاری سے کم وقت میں مداحوں سمیت نامور فلم سازوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔

انہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں اپنی اداکاری سے ایسا جادو جگایا کہ بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوکر فلم سازوں کی پہلی ترجیح بن گئے اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ رنویر سنگھ نے شادی کی ایک تقریب میں آدھے گھنٹے کی شرکت کے عوض دو کروڑ روپے کی آفر ٹھکرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر نے آفر ٹھکرانے کی وجہ بتائی کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنی پوری توجہ دیگر آفرز کے بجائے اپنے کردار کو بہتر سے بہتر بنانے پر مرکوز رکھتا ہوں۔

رنویر سنگھ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رنویر ایک باکمال شخص ہیں جو شوٹنگ کے دوران اپنی پوری توجہ صرف شوٹنگ پر مرکوز رکھتے ہیں اور وہ آج کل فلم  ’گلی بوائے ‘ کی شوٹنگ میں صبح 6 سے شام 6 تک مصروف  رہتے ہیں اس دوران وہ مختلف شہروں کا سفر بھی کرتے ہیں پھر واپس آکر فلم کے سیٹ پر رپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں یہ فلم 14 فروری 2019ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں