ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنسرٹ کے دوران اسٹیج گرنے سے گلوکارہ عینی خالد زخمی

کالج کی طالبات اداکارہ عینی کے ساتھ تصاویر بنا رہی تھیں کہ اسٹیج گرگیا؛ فوٹوفائل

کالج کی طالبات اداکارہ عینی کے ساتھ تصاویر بنا رہی تھیں کہ اسٹیج گرگیا؛ فوٹوفائل

گوجرانوالا: جناح اسٹیڈیم میں میوزک کنسرٹ کے دوران اسٹیج گرنے سے نامور پوپ گلوکارہ عینی خالد زخمی ہوگئیں۔

گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں نجی کالج کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں نامور گلوکارہ عینی خالد پرفارم کررہی تھیں۔ کالج کی طالبات عینی خالد کو دیکھ کر نہایت پرجوش تھیں۔ وہ عینی کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسٹیج پر چڑھ گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عینی خالد کا نیا وڈیو گیت تیار

اسٹیج ایک ساتھ اتنا وزن برداشت نہ کرسکا اور نیچے گرگیا، اسٹیج کے گرتے ہی اس پر موجود گلوکارہ عینی خالد اور طالبات بھی نیچے گرگئیں جس کے نتیجے میں عینی خالد سمیت تمام طالبات زخمی ہوگئیں لیکن خوش قسمتی سے کسی کو بھی شدید نوعیت کی چوٹ نہیں آئی۔

واضح رہے کہ اسٹیج گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسٹیج گرنے کا واقعہ معمولی نہیں آخر انتظامیہ اتنی لاپرواہ کیسے ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں