ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف اور صاحبزادی مریم کو سزا ہوجائیگی‘ شیخ رشید

کوئی این آر او نہیں ہوگا 40 دن میں نواز شریف کو سیاست سے آئوٹ دیکھ رہا ہوں
نواز شریف پہلے دن سے عدلیہ کے خلاف لگے ہوئے ہیں، نجی ٹی وی پر انٹرویو میں اظہار خیال
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہوجائیگی کوئی این آر او نہیں ہوگا میں آئندہ40 دن میں نواز شریف کو سیاست سے آئوٹ دیکھ رہا ہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں کیا جس میں وہ سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ میرے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے۔ اس لئے کہہ رہا ہے مجھے فیصلہ قبول نہیں ہے۔ وہ بزنس مین سیاستدان ہے یہ اس کی حس کام کررہی ہے اس کو پتہ ہے کہ اسے سزا ہونے جارہی ہے وہ وقفہ چاہتا ہے وہ اس کیس کی طوالت چاہتاہے کہ جج بشیر کی2 مارچ کو ریٹائرمنٹ ہے۔ میں نے پانامہ کیس خود لڑا ہے میں پوری ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نواز شریف کی بچت کی کوئی گنجائش نہیں دیکھتا۔ نواز شریف کے پاس صفائی کی کوئی چیز نہیں ہے۔ نواز شریف کو اللہ جیل جانے سے بچالے یا مریم کو تو میں کہہ نہیں سکتا ورنہ جعلی ڈاکومینشن‘ ان دونوں کی کوئی سیاست نہیں ہے جتنا مرضی چیخ لیں چلالیں اور میں یہ بات نہیں مانتا۔ نواز شریف تو پہلے دن سے عدلیہ کیخلاف لگے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں