سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد اصل ایجنڈا کے ساتھ سامنے آئے گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف ذہنی توزن کھوبیٹھے ہیں آنے والے دنوں میں ان کی سیاست ختم ہوجائے گی ان کا نیلسن منڈیلا سے کسی طرح مواز نہ نہیں کیا جاسکتا کالی سازش کا حصہ بننے والوں کا انجام خوفناک ہوتا ہے۔ آصف زرداری کیا کرے گا یہ فوجیوں کو سمجھ نہیں آرہی ۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منڈیلا نے تو اپنے ملک و قوم کے لیے جیل کاٹی تھی۔ نواز شریف منی لانڈرنگ پر جیل کاٹیں گے۔ خورشید شاہ بھی ان لیگ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ آصف زرداری نے سینیٹ الیکشن پر ن لیگ سے مختلف اسٹینڈ لیا ہے آنے والے دنوں میں زرداری کیا کرے گا یہ فوجیوں کو سمجھ نہیں آرہی کیونکہ فوجی کتنا ہی چالاک ہو سادہ ہوتا ہے اور یہ لوگ تو سکھر کی بل دار جلیبیاں ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد آصف زرداری اپنے اصل ایجنڈے کے ساتھ سامنے آئے گا۔ عابد باسکر ہو یا عزیز بلوچ ان کو بے گناہ لوگوں کو مارنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ بدمعاش ٹولہ عدلیہ اور فوج پر حملے کرکے ملک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ہم خون کے آخری قطرے تک وطن کا دفاع کریں گے۔