ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شلپا شیٹھی نے اپنی دوسری کتاب لانچ کردی

کتاب میں کھانے بنانے کی ترکیبیں شامل ہیں ، گھریلو عورت ہونا ترجیح ہے، اداکارہ
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنی دوسری کتاب لانچ کرادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے رئیلیٹی ٹی وی شو ’’ سپر ڈانسر2‘‘ جس میں وہ فلمساز انوراگ کشپ، گیتا کپور کے ساتھ جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں میں اپنی دوسری کتاب ’’ داڈائری آف اے ڈومیسٹک دیوا‘‘ متعارف کرائی۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ ایک گھریلو عورت ہونا میری فہرست میں سب سے پہلے آتا ہے اور مجھے ڈومیسٹک دیوا بنانے کے لیے میری کتاب میں تازہ غذائیت سے بھرپور اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تمام کھانے بنانے کی آسان تراکیب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کک بک کے ذریعے ورکنگ خواتین کی مشکل کو آسان بنانے میں مدد کرنا چاہتی ہیں۔ شلپا شیٹھی کی کتاب میں ہر قسم چائے، سوپ، جوس، سلاد، اسٹارٹرز، کھانے اور میٹھی ڈشز کی تراکیب شامل ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس ڈش میں کتنی کیلوریز شامل ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ اس سے پہلے یوگا کے حوالے سے بھی کتاب اور سی ڈیز ریلیز کرچکی ہیں جس میں عورتوں کو فٹنس کے حوالے سے اہم ٹپس فراہم کی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں