Home / اہم ترین / مہاجر کراچی کی شان ہیں ٗ تحریک انصاف

مہاجر کراچی کی شان ہیں ٗ تحریک انصاف

شمار ملک کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے میں ہوتا ہے ٗ اسد عمر
شناخت ٗ مطالبات اور حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ٗ ممبر سازی کیمپ پر خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر اردو بولنے والے اپنے آپ کو مہاجر کہلانا پسند کرتے ہیں تو ہماری زبان لڑکھڑانی نہیں چاہئے ۔ اگر میں اپنی شناخت مہاجر سے کروانا چاہتا ہوں تو میں اپنے آپ کو مہاجر ہی کہوں گا، کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ میری شناخت پر انگلی اٹھائے۔ مہاجر طبقہ کراچی کی شان ہے۔ مہاجروں کی شناخت، مطالبات اور انکے حقوق کے لئے تحریک انصاف اسی طرح آواز بلند کرتی ہے جس طرح دیگر تمام پاکستان میں بسنے والی قومیتوں کے لئے کرتی ہے۔ مہاجر وں کا شمار ملک کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے میں ہوتا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے جاری رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے حیدری میں لگائے گئے ممبر شپ کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ مہاجر، پختون، سندھی، پنجابی، بلوچ اور دیگر تمام قوموں کی حق دلانے کی ذمہ داری ایک قومی پارٹی کی ہونی چاہئے اور وہ واحد قومی پارٹی جو ہر پاکستانی کے حقوق کی بات کرتی ہے وہ پارٹی صرف تحریک انصاف ہے۔ بد قسمتی سے آج تک ہمارے حکمران قوم پرستی کی آڑ میں اپنی سیاست چمکانے کے لئے ایک قوم کو دوسری قوم سے لڑواتے آئے ہیں۔ لیکن پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پوری پاکستانی قوم کو تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد کردیا ہے۔

About محمد ہارون عباس قمر

محمد ہارون عباس، صحافی، براڈکاسٹراورسافٹ وئر انجینئرپاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم فیصل آباداوربراڈکاسٹنگ کی تعلیم ہلورسم اکیڈمی ، ہالینڈسے حاصل کی۔ کمپیوٹر میں تعلیم اسلام آباد، پاکستان سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، ریڈیائی صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلزکے ساتھ ساتھ ریڈیو ایران،ریڈیو پاکستان سے ان کی وابستگی رہی۔ تعلیم اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، وسطی ایشیائی ریاستوں‌کے علاوہ مشرقی یوروپ کے مختلف ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔مختلف اخبارات میں سماجی، سیاسی اور تکنیکی امور پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اردو زبان کو کمپیوٹزاڈ شکل میں ڈھالنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ محمد ہارون عباس ممتاز این جی اوز سے وابستہ رہے ہیں۔ جن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ساوتھ ایشین سنٹر اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ فورم پاکستان این جی اوز فیڈرشین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا ونگ اسلام آباداور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی تنظیم پارلیمنٹرین کمشن فار ہیومین رائٹس میں بھی تکنیکی امور کے نگران رہے ۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز گروپ جنگ گروپ آف نیوزپیپرز، پاکستان کے اردو زبان کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے مقتدرہ قومی زبان ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ دیوان گروپ آف کمپنیز کو تکنیکی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ محمد ہارون عباس القمر آن لائن کے انتظامی اور تکنیکی امور کے نگران ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پاکستان کی تمام نیوز سائٹس کے پلیٹ فارم پاکستان سائبر نیوز ایسوسی ایشن کے پہلے صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے