ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاوید شیخ کے بوسہ لینے پر ماہرہ خان کا ردعمل

جاوید شیخ ہماری انڈسٹری کیلئے لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں ، ماہرہ خان، فوٹوفائل

جاوید شیخ ہماری انڈسٹری کیلئے لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں ، ماہرہ خان، فوٹوفائل

کراچی: لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر ماہرہ خان خاموش نہ رہ سکیں۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں سجنے والی لکس اسٹائل ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والےمتعدد اداکاروں کو بہترین کارکردگی دکھانے پرایوارڈ سے نوازا گیا وہیں جاوید شیخ اور ماہرہ خان کے درمیان ہونے والے واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈ کامیلہ ماہرہ خان اور صبا قمرنے لوٹ لیا

تقریب کے دوران ماہرہ خان کو فلم ’’ورنہ‘‘کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انہیں یہ ایوارڈ اداکارہ ماورہ حسین اور جاوید شیخ نے دیا، تاہم ماہرہ جب اسٹیج پراپنا ایوارڈ وصول کرنے پہنچیں توپہلے ماورا حسین کے گلے ملیں اور ان کے گال پر پیار کیا، بعد ازاں جاوید شیخ سے گلے ملیں، جاوید شیخ نے بھی ماورا کی طرح ان کے گال پر پیار کرنے کی کوشش کی لیکن ماہرہ انہیں نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئیں اور ماورا سے ایوارڈ وصول کیا۔ تاہم یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رہ سکا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے جاوید شیخ کی اس حرکت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر خوب تنقید کی، کسی نے کہا جاوید شیخ شاید ماہرہ کے کان میں کچھ کہنا چاہ رہے تھے، کسی نے کہا جاوید شیخ کی اس حرکت سے رنبیر کپور کو دھچکا پہنچے گا،جب کہ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جاوید شیخ پر جنسی ہراسانی کا کیس ہونا چاہئے۔

تنقید جب حد سے بڑھ گئی تو ماہرہ خان کو میدان میں آنا ہی پڑا، انہوں نے جاوید شیخ پر تنقید کرنے والوں کو کہا میرے آس پاس کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جن کا کوئی مطلب نہیں، چیزوں سے باخبر رہنا اور ان پر اپنی رائے دینا بہت اچھی بات ہے لیکن خدا کیلئے ہر چیز کو خبر بنانے کیلئے استعمال مت کریں۔ جاوید شیخ ہماری انڈسٹری میں  لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ہم سب کے استاد ہیں اور میں ہمیشہ ان کی ضمانت دوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں