ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لکس اسٹار ایوارڈز جاوید شیخ، ماہرہ خان اور صبا قمر کی جیت

گذشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جائوں گی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
بہترین ٹی وی ڈرامہ ’’باغی‘‘ قرار دیا گیا، فریحہ الطاف کیلئے لائیو اچیومنٹ ایوارڈ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے اہم اور معروف ایوارڈ شو’’اسٹائل ایوارڈز‘‘ کی رنگا رنگ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں ایوارڈز جیتنے والوں پر لوگوں نے تعجب کا اظہار بھی کیا۔ 17 ویں اسٹائل ایوارڈز میں گزشتہ برس ریلیز ہونے والی لولی وڈ فلم ’’پنجاب نہیں جائوں گی‘‘ نے 4 ایوارڈز حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔’’پنجاب نہیں جائوں گی‘‘ کی سب سے زیادہ یعنی 5 نامزدگیاں کی گئی تھیں، بہترین ادکارہ کا ایوارڈ فلم ’’ورنہ‘‘ کی اداکارہ ماہرہ خان کو دیا گیا، جس پر کچھ لوگوں نے تعجب کا اظہار بھی کیا۔ نامعلوم افراد 2 ، جیسی سپر ہٹ فلم کے حصے میں ایک ہی بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ آیا، جو جاوید شیخ کو دیا گیا۔ بہترین ٹی وی اداکارہ ایوارڈ صبا قمر اپنے ڈرامے ’’باغی‘‘ پر لے اڑیں۔ لائف اچیومنٹ ایوارڈ فریحہ الطاف کو دیا گیا۔ بہترین ڈائریکٹر ندیم بیگ (پنجاب نہیں جائوں گی) ، بہترین معاون اداکارہ عروہ حسین (پنجاب نہیں جائوں گی)، بہترین گلوکارراحت فتح علی خان، بہترین گلوکارہ عائمہ بیگ قرار پائیں۔ البم آف دی ایئر اکا ایوارڈ حدیقہ کیانی کے البم’’وجد‘‘کو دیا گیا۔ وقار احسان قرار پائے۔سنگر آف دی ایئر علی حمزہ، علی سیٹھی اور بہترین میوزک ویڈیو ڈائریکٹر رضا شاہ ( دی سی سانگ)، بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ کشمیر (کاغذ کا جہاز) کو دیا گیا۔ بہترین ٹی وی ڈرامہ ’’باغی‘‘ قرار پایا۔ بہترین ٹی وی اداکار احد رضا میر (یقین کا سفر)، بہترین ٹی وی ڈائریکٹر سیف حسن (سنگ مرمر)، بہترین ٹی وی رائٹر مصطفی آفریدی (سنگ مرمر)، بہترین اوریجنل ٹریک سائونڈ شجاح حیدر (باغی) ، ماڈل آف دی ایئر( فیمیل) آمنہ بابر، ماڈل آف دی ایئر (میل) حسنین لہر قرار پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں