Home / شوبز / سنی لیون کا اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ

سنی لیون کا اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ

 اس کردار کو نبھانے کے لیے جتنی محنت کی جارہی ہے وہ بہت حیرت انگیز ہے،سنی لیون۔ فوٹو: فائل

اس کردار کو نبھانے کے لیے جتنی محنت کی جارہی ہے وہ بہت حیرت انگیز ہے،سنی لیون۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تامل فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بالی ووڈ کی بےباک اداکارہ سنی لیون  اپنے فلمی کیرئیر میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی شہرت رکھتی ہیں اور اب تک متعدد فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں منفرد اداکاری سے مقام بنانے والی اداکارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تامل فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بے باک اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ کی فلموں کے بعد تامل فلموں میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ سنی لیون کا کہنا ہے کہ تامل فلموں میں کام کرنا میرے لیے ایک چیلنج ہے کیوں کہ یہ میرے لیے سیکھنے کا موقع ہے جس کے لیے میں خاصی خوش ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پریاپرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون کو پیچھے چھوڑدیا

سنی لیون کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ تامل فلم ’ویرام دیوی ‘ میں جنگجو لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اس کردار کو نبھانے کے لیے جتنی محنت کی جارہی ہے وہ بہت حیرت انگیز ہے  جبکہ میں شوٹنگ کے لیے بہت بے قرار ہوں۔

واضح رہے کہ سنی لیون کے نام سے پہچانے جانے والی اداکارہ کا اصل نام ’کرنجیت کور وہرہ‘ ہے جو اپنے اسٹائل کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

About محمد ہارون عباس قمر

محمد ہارون عباس، صحافی، براڈکاسٹراورسافٹ وئر انجینئرپاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم فیصل آباداوربراڈکاسٹنگ کی تعلیم ہلورسم اکیڈمی ، ہالینڈسے حاصل کی۔ کمپیوٹر میں تعلیم اسلام آباد، پاکستان سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، ریڈیائی صحافت سے وابستہ رہے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلزکے ساتھ ساتھ ریڈیو ایران،ریڈیو پاکستان سے ان کی وابستگی رہی۔ تعلیم اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران، سری لنکا، نیپال، وسطی ایشیائی ریاستوں‌کے علاوہ مشرقی یوروپ کے مختلف ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔مختلف اخبارات میں سماجی، سیاسی اور تکنیکی امور پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں اردو زبان کو کمپیوٹزاڈ شکل میں ڈھالنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ محمد ہارون عباس ممتاز این جی اوز سے وابستہ رہے ہیں۔ جن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ساوتھ ایشین سنٹر اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ فورم پاکستان این جی اوز فیڈرشین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی میڈیا ونگ اسلام آباداور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کی تنظیم پارلیمنٹرین کمشن فار ہیومین رائٹس میں بھی تکنیکی امور کے نگران رہے ۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز گروپ جنگ گروپ آف نیوزپیپرز، پاکستان کے اردو زبان کے فروغ کے لئے قائم کئے گئے ادارے مقتدرہ قومی زبان ، پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی گروپ دیوان گروپ آف کمپنیز کو تکنیکی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔ محمد ہارون عباس القمر آن لائن کے انتظامی اور تکنیکی امور کے نگران ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرنیٹ پر پاکستان کی تمام نیوز سائٹس کے پلیٹ فارم پاکستان سائبر نیوز ایسوسی ایشن کے پہلے صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے